اسلام آباد پولیس کا کریک ڈائون،چار مجرمان اشتہاریو ں سمیت 14 جرائم پیشہ عناصر گرفتار

اسلام آباد۔5جنوری (اے پی پی):اسلام آباد پولیس کا جر ائم کے انسداد اور جر ائم پیشہ عناصر کی گرفتار ی کے لئے مو ثر کر یک ڈائون جار ی ہے، سنگین جر ائم میں ملوث چار مجرمان اشتہاریو ں سمیت 14 جرائم پیشہ عناصر گرفتار کیا گیا،ملزمان کے قبضہ سے منشیا ت اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد ہوا، گرفتارملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔ پولیس ترجمان …

اسلام آباد۔5جنوری (اے پی پی):اسلام آباد پولیس کا جر ائم کے انسداد اور جر ائم پیشہ عناصر کی گرفتار ی کے لئے مو ثر کر یک ڈائون جار ی ہے، سنگین جر ائم میں ملوث چار مجرمان اشتہاریو ں سمیت 14 جرائم پیشہ عناصر گرفتار کیا گیا،ملزمان کے قبضہ سے منشیا ت اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد ہوا، گرفتارملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ انڈسٹریل ایریا ،تھانہ سہالہ ،تھانہ ہمک ،تھانہ گولڑہ ،تھانہ سمبل ،تھانہ نون اور تھانہ کھنہ پولیس ٹیموں نے 10 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 1,200 گرام چرس،آئس ،ہیروئن مختلف بو ر کے چھ عدد پستول اور ایک عدد رائفل معہ ایمونیشن برآمد کرلی،گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ مجرمان اشتہاری اور عدالتی مفرروان کی گرفتار ی کے لئے چلائی جانے والی خصوصی مہم کے دوران چار مجرمان کی گرفتار ی عمل میں لا ئی گئی۔

ایس ایس پی آپریشنزاسلام آبادقاضی علی رضا نے کہاکہ اسلام آباد پولیس وفاقی دارالحکومت میں شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے،کسی کوبھی شہریوں کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،شہریوں کی جان و ما ل کی حفاظت اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق متعلقہ تھانہ یاایمرجنسی ہیلپ لائن ’’پکار-15‘‘ پر فوری اطلاع دیں تاکہ پولیس اور عوام کے باہمی تعاون سے شہر کو جرائم سے پاک کیا جا سکے۔