اسلام آباد۔5جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال سے روس میں تعینات پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران پاکستان اور روس کے درمیان صحت کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کے فروغ، میڈیکل ٹیکنالوجی، ویکسین کی تیاری، فارماسیوٹیکل تجارت اور طبی تعلیم کے شعبوں میں ممکنہ شراکت داری پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں معزز شخصیات نے صحت عامہ کے نظام کو بہتر …
وفاقی وزیر سید مصطفیٰ کمال سے روس میں پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد۔5جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال سے روس میں تعینات پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران پاکستان اور روس کے درمیان صحت کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کے فروغ، میڈیکل ٹیکنالوجی، ویکسین کی تیاری، فارماسیوٹیکل تجارت اور طبی تعلیم کے شعبوں میں ممکنہ شراکت داری پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں معزز شخصیات نے صحت عامہ کے نظام کو بہتر بنانے اور بین الاقوامی سطح پر مشترکہ اقدامات کو فروغ دینے کے لیے سفارتی روابط کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ ملاقات میں روسی اداروں کے ساتھ تکنیکی تعاون، تجربات کے تبادلے اور پاکستانی ماہرین صحت کے لیے تربیتی مواقع جیسے اہم امور پر بھی گفتگو کی گئی۔یہ ملاقات دونوں ممالک کے درمیان صحت کے شعبے میں نئی راہیں ہموار کرنے کی جانب مثبت اور اہم قدم قرار دی گئی۔








