اسلام آباد ۔ 10 ستمبر (اے پی پی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے عوامی مرکز کی 6منزلہ عمارت میں بھڑکنے والی آگ کے نتیجہ میں 2افراد جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہو گیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے ایک شخص علی رضا نے عمارت سے چھلانگ لگا دی تھی جو زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا جبکہ دوسرا شخص وقار دم گھٹنے …
اسلام آباد کے عوامی مرکز کی 6منزلہ عمارت میں بھڑکنے والی آگ کے نتیجہ میں 2افراد جاں بحق
اسلام آباد ۔ 10 ستمبر (اے پی پی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے عوامی مرکز کی 6منزلہ عمارت میں بھڑکنے والی آگ کے نتیجہ میں 2افراد جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہو گیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے ایک شخص علی رضا نے عمارت سے چھلانگ لگا دی تھی جو زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا جبکہ دوسرا شخص وقار دم گھٹنے اور شعلوں کی حدت کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ عمر اعجاز نامی شخص زخمی ہے جسے پمز ہسپتال کے برن یونٹ میں علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق متاثرہ افراد عمارت میں واقع کال سنٹر کے ملازم تھے۔ اتوار کی صبح 8بجے عمارت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی اور آگ بجھانے والا عملہ کے اراکین اور 7فائر ٹینڈر گاڑیوں نے ایک گھنٹہ کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پا لیا کہ کچھ دیر بعد تند ہواﺅں کی وجہ سے دن کے وقت چنگاریاں دوبارہ بھڑک اٹھیں جو ابھی پوری طرح ٹھنڈی نہیں ہوئی تھیں اور عمارت کے باقی ماندہ حصہ کو بھی اس نے اپنی لپیٹ میں لے لیا، آگ اتنی شدید تھی کہ اس سے ریڈزون میں واقع عوامی مرکز سے ملحقہ عمارتیں بھی لپیٹ میں آنے کا خدشہ تھا تاہم پاک بحریہ کے فائر ٹینڈرز بھی موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پا لیا۔









