ملک میں دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی آئی ہے، 2010ءمیں دہشت گردی کے 2061، 2016 میں 785 اور رواں سال اب تک 426 واقعات ریکارڈ ہوئے، نیشنل کوآرڈینیٹر نیکٹا احسان غنی اسلام آباد ۔ 10 ستمبر (اے پی پی) ملک بھر میںگزشتہ برسوں کی نسبت دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی آئی ہے۔ 2010ءمیں دہشت گردی 2061 واقعات کے ساتھ عروج پر تھی،2016 میں صرف 785 واقعات …
ملک میں دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی آئی ہے، نیشنل کوآرڈینیٹر نیکٹا احسان غنی
ملک میں دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی آئی ہے، 2010ءمیں دہشت گردی کے 2061، 2016 میں 785 اور رواں سال اب تک 426 واقعات ریکارڈ ہوئے، نیشنل کوآرڈینیٹر نیکٹا احسان غنی
اسلام آباد ۔ 10 ستمبر (اے پی پی) ملک بھر میںگزشتہ برسوں کی نسبت دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی آئی ہے۔ 2010ءمیں دہشت گردی 2061 واقعات کے ساتھ عروج پر تھی،2016 میں صرف 785 واقعات رونما ہوئے اور رواں سال اب تک 426 واقعات ریکارڈ ہوئے ہیں۔ نیشنل کاﺅنٹر ٹیررازم اتھارٹی(نیکٹا)کے مطابق 2016ءمیں پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں31 فیصد کمی آئی ہے، 2015ءمیں دہشت گردیکے 1139 واقعات کے مقابلے میں2016ءمیں 785 واقعات درپیش آئے۔ نیکٹا کے نیشنل کوآرڈینیٹر احسان غنی کے مطابق امریکہ کی دہشت گرد حملوں کے حوالے سے رپورٹ میں بھی کیا گیا ہے کہ پاکستان میں 2016ءمیں دہشت گرد حملوں سے ہونے والی اموات میں12.14 فیصد کمی آئی ہے۔ 2015 میں1087 دہشت گرد واقعات میں955 افراد جاں بحق ہوئے۔کراچی آپریشن کے باعث ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں97 فیصد کمی آئی ہے۔قتل کی شرح میں87 فیصد، دہشت گردی کے واقعات میں98 فیصد کمی اور ڈکیٹی کے واقعات میں 52 فیصد کمی آئی اور 33378 ہتھیار برآمد کئے گئے۔نیکٹا کے اعدادوشمار کے مطابق2001 میں دہشت گردی کے واقعات کی تعداد 110 تھی2006 میں1444 دہشت گردی کے واقعات ہوئے۔ 2007 میں1820 ،2008 میں1575 واقعات ،2009 میں1938 اور 2010 میں 2061 دہشت گردی کے واقعات رونما ہوئے۔ دہشت گردوں نے 2011 میں1680 حملے کئے۔2012 میں1361 حملے،2013 میں1571 اور2014 میں1816 دہشت گرد حملے ہوئے۔








