امریکا وینزویلا کے ساتھ حالتِ جنگ میں نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ۔6جنوری (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ امریکا وینزویلا کے ساتھ جنگ میں نہیں ہے، تاہم اس کی کارروائیاں منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ہیں۔این بی سی نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا، "نہیں، ہم وینزویلا سے جنگ نہیں کر رہے۔ ہم ان لوگوں کے خلاف جنگ میں ہیں جو منشیات فروخت کرتے ہیں اور جو …

واشنگٹن ۔6جنوری (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ امریکا وینزویلا کے ساتھ جنگ میں نہیں ہے، تاہم اس کی کارروائیاں منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ہیں۔این بی سی نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا، "نہیں، ہم وینزویلا سے جنگ نہیں کر رہے۔ ہم ان لوگوں کے خلاف جنگ میں ہیں جو منشیات فروخت کرتے ہیں اور جو اپنے ممالک کی جیلوں، منشیات کے عادی افراد اور ذہنی مریضوں کو ہمارے ملک میں بھیج دیتے ہیں۔صدر ٹرمپ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ آئندہ 30 دن کے دوران وینزویلا میں نئے انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں۔

ان کا کہنا تھا، "ہمیں پہلے ملک کو درست کرنا ہوگا۔ اس حالت میں انتخابات نہیں ہو سکتے کیونکہ عوام ووٹ ڈالنے کے قابل ہی نہیں ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ وینزویلا میں صورتحال کی بحالی میں وقت لگے گا اور امریکا کو ملک کو "صحت مند حالت میں واپس لانے” کے لیے مرحلہ وار اقدامات کرنا ہوں گے۔صدر ٹرمپ نے ان امریکی حکام کے نام بھی بتائے جو وینزویلا سے متعلق امور کی نگرانی کریں گے، جن میں وزیرِ خارجہ مارکو روبیو، وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ، وائٹ ہاؤس کے نائب چیف آف اسٹاف اسٹیفن ملر اور نائب صدر جے ڈی وینس شامل ہیں۔ صدر ٹرمپ کے مطابق یہ تمام افراد مختلف شعبوں میں مہارت رکھتے ہیں۔امریکی صدر کے اس بیان کے بعد وینزویلا کی صورتحال اور وہاں ممکنہ سیاسی پیش رفت سے متعلق عالمی سطح پر تشویش اور بحث جاری ہے۔

مزید خبریں