صنعا۔6جنوری (اے پی پی):گورنر حضرموت سالم الخنبشی نے واپسی اور سیئون سے صوبائی انتظامیہ کے فرائض شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔العربیہ کے مطابق اس سے قبل الخنبشی نے اعلان کیا تھا کہ "ہوم لینڈ شیلڈ" افواج نے مکلا کے ریان ایئرپورٹ کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہوم لینڈ شیلڈ افواج کے تیسرے بریگیڈ کے کمانڈر فہد بامؤمن اور ان کی افواج نے ریان ایئرپورٹ کی …
یمن میں حضرموت کی واپسی، گورنر نے انتظامی فرائض کا آغاز

مزید خبریں
صنعا۔6جنوری (اے پی پی):گورنر حضرموت سالم الخنبشی نے واپسی اور سیئون سے صوبائی انتظامیہ کے فرائض شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔العربیہ کے مطابق اس سے قبل الخنبشی نے اعلان کیا تھا کہ "ہوم لینڈ شیلڈ” افواج نے مکلا کے ریان ایئرپورٹ کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہوم لینڈ شیلڈ افواج کے تیسرے بریگیڈ کے کمانڈر فہد بامؤمن اور ان کی افواج نے ریان ایئرپورٹ کی سیکیورٹی کا آغاز کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریان ایئرپورٹ کے محور پر مزاحمت کرنے والے گروہوں سے نمٹ کر انہیں ختم کر دیا گیا ہے۔”ہوم لینڈ شیلڈ” افواج اتوار کو مکلا شہر، ریان ایئرپورٹ اور ساحلی علاقوں میں داخل ہوئیں ۔ انہوں نے المہرہ میں عبوری کونسل کی اکثر افواج سے بھاری اسلحہ وصول کرنے کے آغاز کا بھی اعلان کیا۔ ہفتہ کے روز حضرموت کے دوسرے ملٹری ریجن نے مکلا شہر، اس کے مضافات اور تمام فوجی و شہری تنصیبات کو محفوظ بنانے کا اعلان کیا تھا۔








