گذشتہ سال میں محکمہ پولیس کی ترویج و ترقی کے لیے اقدامات کئے گئے،ترجمان

لاہور۔6جنوری (اے پی پی):آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر نگرانی سال 2025 می ںمحکمہ پنجاب پولیس کی ترویج و ترقی کے لیے کئے گئے اقدامات کئے گئے ۔2025 کے دوران صوبہ بھر میں میرٹ و سنیارٹی کے مطابق06 ہزار سے زائد پروموشنز کی گئیں، ترجمان کے مطابق ٹریفک وارڈنز و سینئر ٹریفک وارڈنز کی فاسٹ ٹریک پروموشنز کیلئے حکومت پنجاب سے نئے پروموشن سٹرکچر کی منظوری دی گئی۔ …

لاہور۔6جنوری (اے پی پی):آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر نگرانی سال 2025 می ںمحکمہ پنجاب پولیس کی ترویج و ترقی کے لیے کئے گئے اقدامات کئے گئے ۔2025 کے دوران صوبہ بھر میں میرٹ و سنیارٹی کے مطابق06 ہزار سے زائد پروموشنز کی گئیں، ترجمان کے مطابق ٹریفک وارڈنز و سینئر ٹریفک وارڈنز کی فاسٹ ٹریک پروموشنز کیلئے حکومت پنجاب سے نئے پروموشن سٹرکچر کی منظوری دی گئی۔ 2025 میں پولیس ملازمین سمیت اہلخانہ کے ویلفیئر پر پونے8 ارب روپے خرچ کیے گئے، پولیس ملازمین کے تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچوں کا ماہانہ وظیفہ15 ہزار سے بڑھا کر30 ہزار، سیریبل پالسی میں مبتلا بچوں کا وظیفہ 10 ہزار سے بڑھا کر20 ہزار کیا گیا، پولیس ملازمین کے آٹزم کا شکار بچوں کو بھی10 ہزار روپے ماہانہ دینے کی منظوری دی گئی، ترجمان نے بتایا کہ صوبہ بھر کے پولیس خدمت مراکز پر38 لاکھ44 ہزار سے زائد شہریوں کو سہولیات فراہم کی گئیں۔