لاہور۔6جنوری (اے پی پی):مضر صحت دودھ مافیا کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کا بھرپور کریک ڈائون جاری ہے، مختلف علاقوں میں جعلی دودھ نیٹ ورکس بے نقاب کر کے15 دودھ ٹینکرز پکڑ لیے گئے، ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق ملاوٹ سے پاک پنجاب مشن کامیابی سے جاری ہے۔ ویجیلنس ٹیموں کی خفیہ ریکی کے بعد مختلف علاقوںمیں چھپے دودھ مافیا کے خلاف موثر کارروائیاں کی گئیں ۔ترجمان کے …
پنجاب فوڈ اتھارٹی کا مضر صحت دودھ مافیا کے خلاف کریک ڈائون جاری

مزید خبریں
لاہور۔6جنوری (اے پی پی):مضر صحت دودھ مافیا کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کا بھرپور کریک ڈائون جاری ہے، مختلف علاقوں میں جعلی دودھ نیٹ ورکس بے نقاب کر کے15 دودھ ٹینکرز پکڑ لیے گئے، ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق ملاوٹ سے پاک پنجاب مشن کامیابی سے جاری ہے۔ ویجیلنس ٹیموں کی خفیہ ریکی کے بعد مختلف علاقوںمیں چھپے دودھ مافیا کے خلاف موثر کارروائیاں کی گئیں ۔ترجمان کے مطابق کارروائیوں کے دوران32 مقدمات درج کیے گئے جبکہ 15 سپلائرز کے ٹینکرز سیل کر دیے گئے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر میں دودھ مافیا کے خلاف سخت کریک ڈائون کے باعث مافیا کے تمام حربے ناکام بنا دیے۔
عاصم جاوید نے کہا کہ خصوصی ویجیلنس ٹاسک فورس مشکل اور خطرناک آپریشنز کر رہی ہے اور عوامی صحت پر حملہ کرنے والے عناصر کے مذموم عزائم کو مسلسل ناکام بنایا جا رہا ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے واضح کیا کہ ویجیلنس ٹیمیںفیلڈ میں متحرک ہیں اور انسانی صحت سے کھیلنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں،انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کے احکامات پر صحت دشمن عناصر کے کاروبار بند کیے جا رہے ہیں اور ملزمان کے خلاف مقدمات درج کروا کر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔








