کوئٹہ۔ 06 جنوری (اے پی پی):وفاقی محتسب سیکرٹریٹ کے علاقائی دفتر خضدار (قلات ریجن)کی سالانہ رپورٹ 2025 کے مطابق وفاقی محتسب قلات ریجن نے سال 2025 کے دوران عوامی شکایات کے ازالے، کھلی کچہریوں کے انعقاد اور ادارہ جاتی اصلاحات کے ذریعے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ رپورٹ کے مطابق قلات ڈویژن کے 8اضلاع پر مشتمل اس ریجن میں مجموعی طور پر 3,608 شکایات موصول ہوئیںجن میں سے3,597شکایات نمٹا دی …
وفاقی محتسب علاقائی دفتر خضدارکی سال 2025 کی کارکردگی رپورٹ ، 3597شکایات حل کی گئیں

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 06 جنوری (اے پی پی):وفاقی محتسب سیکرٹریٹ کے علاقائی دفتر خضدار (قلات ریجن)کی سالانہ رپورٹ 2025 کے مطابق وفاقی محتسب قلات ریجن نے سال 2025 کے دوران عوامی شکایات کے ازالے، کھلی کچہریوں کے انعقاد اور ادارہ جاتی اصلاحات کے ذریعے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ رپورٹ کے مطابق قلات ڈویژن کے 8اضلاع پر مشتمل اس ریجن میں مجموعی طور پر 3,608 شکایات موصول ہوئیںجن میں سے3,597شکایات نمٹا دی گئیں جبکہ کیس ڈسپوزل کی شرح 99فیصداور عملدرآمد کی شرح 96 فیصدریکارڈ کی گئی ۔
رپورٹ کے مطابق سال 2025 کے دوران قلات ریجن آفس نے عوامی مسائل کے فوری حل کے لیے مختلف اضلاع میں متعدد کھلی کچہریاں منعقد کیں، جن میں ضلع لسبیلہ (اوتھل) ،حب اور قلات شامل ہیں۔ ان کھلی کچہریوں میں ضلعی انتظامیہ، پولیس، نادرا، تعلیم، اکانٹس، بجلی و دیگر وفاقی و صوبائی محکموں کے افسران نے شرکت کی، جہاں شہریوں نے براہِ راست اپنی شکایات پیش کیں اور متعدد مسائل موقع پر ہی حل کیے گئے ۔رپورٹ کے مطابق کھلی کچہریوں میں زیرِ بحث آنے والے اہم مسائل میں نادرا سے متعلق شناختی کارڈ اور ریکارڈ کی درستگی، بجلی و گیس کی زائد بلنگ، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی ادائیگیاں، پاسپورٹ کے اجرا میں تاخیر، پوسٹل سروسز، اور وفاقی اداروں کی سروس ڈلیوری سے متعلق شکایات شامل رہیں، جن کے حل کے لیے متعلقہ اداروں کو فوری ہدایات جاری کی گئیں ۔
قلات ریجن آفس نے 200 سے زائد نادرا شکایات،896مستحق افراد کو بی آئی ایس پی کے تحت معاونت،اور گیس، بجلی، ٹیلی فون اور پوسٹ آفس سے متعلق متعدد شکایات کا موثر حل ممکن بنایا۔ اس کے علاوہ زائد بلنگ اور انشورنس کلیمز کے کیسز میں شہریوں کو لاکھوں روپے کا ریلیف فراہم کیا گیا ۔وفاقی محتسب علاقائی دفتر خضدار کی جانب سے عوامی آگاہی کے لیے ریڈیو پروگرامز، سوشل میڈیا مہمات، بینرز، پینا فلیکس اور ٹی وی پروگرامزبھی شروع کیے گئے، جن کے نتیجے میں شکایات کے اندراج اور عوامی اعتماد میں نمایاں اضافہ ہوا۔ رپورٹ میں دفتر کی اس کارکردگی کو بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں انصاف تک رسائی کی ایک روشن مثال قرار دیا گیا ہے ۔








