اسلام آباد ۔ 10 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ ریکارڈ ترقیاتی کاموں کے ذریعے مسلم لیگ (ن) اور اس کے قائد محمد نواز شریف نے سوست تا گوادر پورے پاکستان کے عوام کے دل جیت لئے ہیں اور جتنے بڑے پیمانے پر ترقیاتی کام اس دور حکومت میں ہوئے اتنے شاید ہی پاکستان کی تاریخ …
وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر کا بیان
اسلام آباد ۔ 10 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ ریکارڈ ترقیاتی کاموں کے ذریعے مسلم لیگ (ن) اور اس کے قائد محمد نواز شریف نے سوست تا گوادر پورے پاکستان کے عوام کے دل جیت لئے ہیں اور جتنے بڑے پیمانے پر ترقیاتی کام اس دور حکومت میں ہوئے اتنے شاید ہی پاکستان کی تاریخ میں کبھی ہوئے ہوں۔ اتوار کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ترقی کے اس سفر میں سب سے زیادہ توجہ پاکستان کے پسماندہ علاقوں پر دی گئی اور صرف بلوچستان میں ہزاروں کلومیٹر طویل سڑکوں کا نیٹ ورک قائم کیا گیا ہے جس سے دیرپا ترقی کا خواب حقیقت کا روپ لینے کو ہے۔ انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف نے ایک ناقابل تسخیر معیشت کا نمونہ پاک چین اقتصادی راہداری کی صورت میں پیش کیا جس کے تحت پاکستان کی معیشت کو خودکفیل بنانے اور پاکستان کو صف اول کے ترقی یافتہ ممالک کی لسٹ میں شامل کرنے کے لئے توانائی، انڈسٹریل زونز اور مواصلات کے شعبوں میں چین کی مدد سے 50ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جا رہی ہے۔ سی پیک کے ان منصوبوں کی تکمیل سے نہ صرف پاکستان معاشی طور پر مضبوط ہو گا بلکہ یہاں کے عوام کو روزگار کے بہتر مواقع میسر آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ترقی و خوشحالی کا یہ وژن اور وعدوں کی تکمیل کا سفر مسلم لیگ (ن) کا اثاثہ ہیں اور یہ ہی اثاثہ حلقہ این اے 120کے الیکشن میں کامیابی کا ضامن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ معاشی اور سیاسی لحاظ سے مضبوط پاکستان نہ صرف امت مسلمہ بلکہ دنیا میں ایک مقام رکھتا ہے۔









