اسلام آباد ۔ 10 ستمبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح ہمیشہ ہر مشکل کے سامنے سینہ سپر رہے۔ انہوں نے کبھی اپنے اصولوں پر سودہ بازی نہیں کی اور نہ ہی کبھی اپنا فیصلہ کسی پر مسلط کرنے کی کوشش کی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں …
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کو زبردست خراج عقیدت
اسلام آباد ۔ 10 ستمبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح ہمیشہ ہر مشکل کے سامنے سینہ سپر رہے۔ انہوں نے کبھی اپنے اصولوں پر سودہ بازی نہیں کی اور نہ ہی کبھی اپنا فیصلہ کسی پر مسلط کرنے کی کوشش کی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قائد اعظم محمد علی جناح کی 69ویں برسی کے موقع پر کیاجو کہ ملک بھر میں 11ستمبر (آج) پیر کو منائی جائے گی۔ سپیکر نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کے راہ نما اصول ایمان، اتحاد اور نظم ہماری تاریخ کا حصہ ہیں اور پاکستان کو درپیش چیلنجوں کا مقابلہ صرف اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرکے ہی کیا جاسکتا ہے۔ انہوں کہا کہ قائد اعظم کی کامیابی قوموں کی تاریخ میں ایک منفرد واقع تھا جو کہ عدم تشدد اور اصولوں پر سختی سے عمل پیرا ہونے پر ظہورپذیر ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ہم قائداعظم کے رہنمااصولوں پر عمل کرکے ہی انھیں شاندار خراج تحسین پیش کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قائداعظم کی برسی ہمیں یاد دلاتی ہے کہ ہم پاکستان کومضبوط اور بہتر بنانے میں قائداعظم کے مشن کی تکمیل کریں۔ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضٰی جاوید عباسی نے اس موقع پر کہا کہ ہمیں قائداعظم کے بے مثال اصولوں اور ان کی بے پناہ قائدانہ صلاحیتوں کو فراموش نہیں کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ عہدکرنا چاہیے کہ ہم اپنے وطن کو درپیش چیلنجوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے اور پاکستان کو ایک بہتر اور مضبوط ملک بنائیں گے۔









