ٹیلی میڈیسن سسٹم شعبہ صحت میں خاموش انقلاب ہے، ٹیلی میڈیسن سسٹم وفاقی بنیادی صحت مراکز میں شروع کردیا، وفاقی وزیر سید مصطفٰی کمال

اسلام آباد۔6جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر صحت سید مصطفٰی کمال نے کہا ہے کہ ٹیلی میڈیسن سسٹم شعب صحت میں خاموش انقلاب ہے پرائمری ہیلتھ سسٹم کا متبادل ٹیلی میڈیسن سسٹم ہے، ٹیلی میڈیسن سسٹم وفاقی بنیادی صحت مراکز میں شروع کردیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزارت صحت کےتعاون سےصحت کہانی کے زیراہتمام پہلے ہیلتھ کیئر سینٹرکی افتتاحی تقریب کے موقع پر کیا۔انہوں نے کہا کہ آج ٹیلی …

اسلام آباد۔6جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر صحت سید مصطفٰی کمال نے کہا ہے کہ ٹیلی میڈیسن سسٹم شعب صحت میں خاموش انقلاب ہے پرائمری ہیلتھ سسٹم کا متبادل ٹیلی میڈیسن سسٹم ہے، ٹیلی میڈیسن سسٹم وفاقی بنیادی صحت مراکز میں شروع کردیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزارت صحت کےتعاون سےصحت کہانی کے زیراہتمام پہلے ہیلتھ کیئر سینٹرکی افتتاحی تقریب کے موقع پر کیا۔انہوں نے کہا کہ آج ٹیلی میڈیسن کے حوالے سے بہت بڑا دن ہے، اسلام آباد کے گوگینہ گائوں میں ٹیلی میڈیسن پراجیکٹ کا باقاعدہ آغاز ہوگیاہے۔انہوں نے کہا کہ ’صحت کہانی‘ ادارہ ڈیجیٹل صحت سہولیات فراہم کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے نجی و سرکاری ہسپتالوں میں سیاسی جلسوں کی مانند ہجوم ہے۔ہسپتالوں میں ہجوم کی وجہ پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر سسٹم کی غیرموجودگی ہے۔انہوں نے کہا کہ پرائمری ہیلتھ سسٹم کا متبادل ٹیلی میڈیسن سسٹم ہے۔انہوں نے کہا کہ بڑے ہسپتالوں کے 70 فیصد مریض بنیادی صحت مراکز جانے چاہیں۔ہم اسلام آباد کے 6 اور کراچی کے 4 مقامات پر ٹیلی میڈیسن سسٹم نصب کر رہے ہیں۔مریضوں کو آن لائن کیمرے پر 3 جنرل فزیشن بیک وقت دیکھ رہے ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ 6 مقامات پر 18 ڈاکٹر آن لائن موجود ہوں گے، آن لائن دوا کی پرچی جاری ہو گی، مریض کو یہیں سے دوا فراہم کی جائے گی، بڑے ہسپتالوں کا رش کم ہونا شروع ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز کی ایک بڑی تعداد خصوصاً خواتین ڈاکٹرز پریکٹس نہیں کرتیں، وہ گھر بیٹھے مریضوں کا علاج کریں گی، کچھ ماہ پہلے ہم نے یہ خواب دیکھا تھا، یہ بارش کا پہلا قطرہ ہے۔منگل کو پہلے بی ایچ یو کا افتتاح کیا ہے، اس کے بعد ہر ہفتے ایک بی ایچ یو کا افتتاح ہو گا۔یہاں صبح سے شام چھ بجے تک مریضوں کامعائنہ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ میں یہاں سرپرائزوزٹ کرتا رہوں گا۔