وفاقی وزیر خارجہ اور صوبائی وزیر بلدیات کی مسلم لیگ (ن) کے آفس میں کھلی کچہری

سیالکوٹ ۔10ستمبر(اے پی پی)وفاقی وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف اور صوبائی وزیر بلدیات اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب محمدمنشاءاللہ بٹ نے پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رابطہ آفس پیرس روڈ سیالکوٹ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میںشہریوں نے وزراءکومختلف سرکاری محکموں کے متعلق شکایات اور مسائل سے بیان کئے جس کے حل کیلئے انہوں نے موقع پر موجود وفاقی و صوبائی محکموں کے مقامی حکام کو ہدایات جاری …

سیالکوٹ ۔10ستمبر(اے پی پی)وفاقی وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف اور صوبائی وزیر بلدیات اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب محمدمنشاءاللہ بٹ نے پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رابطہ آفس پیرس روڈ سیالکوٹ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میںشہریوں نے وزراءکومختلف سرکاری محکموں کے متعلق شکایات اور مسائل سے بیان کئے جس کے حل کیلئے انہوں نے موقع پر موجود وفاقی و صوبائی محکموں کے مقامی حکام کو ہدایات جاری کرتے ہوئے تاکید کی کہ وہ عوام الناس کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں اور اس سلسلہ میں غفلت یا کوتاہی نہ برتی جائے ۔ رکن صوبائی اسمبلی چودھری محمد اکرام، یوسی چیئرمین محمود الحسن بابر خاں اور شیخ ناصر بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

مزید خبریں

Leave a Reply