کراچی، گٹکا ماوا فروشی میں ملوث 2ملزمان گرفتار

کراچی۔ 06 جنوری (اے پی پی):ابراھیم حیدری پولیس نے دوران پیٹرولنگ کارروائی کرتے ہوئے گٹکا ماوا فروشی میں ملوث 2ملزمان کو گرفتار کرکے6کلو سے زائد گٹکا ماوا اور رقم برآمدکرلی۔ منگل کو ترجمان ملیر پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں محمد حمزہ اور محمد سمیر شامل ہیں۔پولیس نے ملزمان کو چشمہ گوٹھ، الیاس گوٹھ تھانہ ابراھیم حیدری کی حدود سے گرفتار کیاہے۔ گرفتار ملزمان گٹکا ماوا تیار کر کے مختلف …

کراچی۔ 06 جنوری (اے پی پی):ابراھیم حیدری پولیس نے دوران پیٹرولنگ کارروائی کرتے ہوئے گٹکا ماوا فروشی میں ملوث 2ملزمان کو گرفتار کرکے6کلو سے زائد گٹکا ماوا اور رقم برآمدکرلی۔

منگل کو ترجمان ملیر پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں محمد حمزہ اور محمد سمیر شامل ہیں۔پولیس نے ملزمان کو چشمہ گوٹھ، الیاس گوٹھ تھانہ ابراھیم حیدری کی حدود سے گرفتار کیاہے۔

گرفتار ملزمان گٹکا ماوا تیار کر کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرتے تھے۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔