اسلام آباد۔6جنوری (اے پی پی):ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان سے ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی نادر شفیع ڈار نے پارلیمنٹ ہائوس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں سول ایوی ایشن کے شعبے سے متعلق امور، درپیش چیلنجز اور مستقبل کے لائحہ عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کو سول ایوی ایشن کے انتظامی، آپریشنل اور ترقیاتی پہلوئوں سے …
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان سے ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ملاقات، سول ایوی ایشن کے شعبے سے متعلق امور، درپیش چیلنجز اور مستقبل کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
اسلام آباد۔6جنوری (اے پی پی):ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان سے ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی نادر شفیع ڈار نے پارلیمنٹ ہائوس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں سول ایوی ایشن کے شعبے سے متعلق امور، درپیش چیلنجز اور مستقبل کے لائحہ عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کو سول ایوی ایشن کے انتظامی، آپریشنل اور ترقیاتی پہلوئوں سے آگاہ کرتے ہوئے ادارے کی مجموعی کارکردگی، مسافروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور جاری اصلاحاتی اقدامات پر بریفنگ دی۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے سول ایوی ایشن کے کردار کو قومی معیشت اور فضائی رابطوں کے فروغ کے لیے نہایت اہم قرار دیتے ہوئے ادارے کی مزید بہتری، شفافیت اور مسافروں کی سہولت کے لیے موثر اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی۔
انہوں نے اس موقع پر قومی ایئر لائن پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا اور ملک کے مختلف روٹس پر پی آئی اے کی پروازوں میں اضافہ کرنے، فضائی روابط کو وسعت دینے اور مسافروں کے لیے کرایوں میں کمی لانے کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کیں۔
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پارلیمنٹ سول ایوی ایشن اور قومی ایئر لائن کی بہتری کے لیے ہرممکن تعاون فراہم کرے گی تاکہ عوام کو معیاری، محفوظ اور کم لاگت سفری سہولیات میسر آ سکیں۔








