سٹیٹ بینک کا اپنے ریگولیٹری سینڈباکس کے پہلے گروپ کیلئے منتخب امیدواروں کا اعلان

اسلام آباد۔6جنوری (اے پی پی):سٹیٹ بینک نے اپنے ریگولیٹری سینڈباکس کے پہلے گروپ کے لیے منتخب امیدواروں کا اعلان کر دیا۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بینک دولت پاکستان نے اپنے ایس بی پی وژن 2028ء کے مطابق ڈیجیٹل مالی خدمات میں جدت کو فروغ دینے کے لیے مئی 2025ء میں رہنما خطوط جاری کرتے ہوئے ریگولیٹری سینڈباکس کا آغاز کیا، چنانچہ، پہلے گروپ کا اعلان اگست …

اسلام آباد۔6جنوری (اے پی پی):سٹیٹ بینک نے اپنے ریگولیٹری سینڈباکس کے پہلے گروپ کے لیے منتخب امیدواروں کا اعلان کر دیا۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بینک دولت پاکستان نے اپنے ایس بی پی وژن 2028ء کے مطابق ڈیجیٹل مالی خدمات میں جدت کو فروغ دینے کے لیے مئی 2025ء میں رہنما خطوط جاری کرتے ہوئے ریگولیٹری سینڈباکس کا آغاز کیا، چنانچہ، پہلے گروپ کا اعلان اگست 2025ء میں کیا گیا جس میں آنے والی ترسیلات کے لیے ٹیکنالوجی پر مبنی حل، اوپن بینکنگ اور تاجروں کی فاصلاتی آن بورڈنگ کے موضوعات کے تحت درخواستیں طلب کی گئیں۔

سٹیٹ بینک کو زیر ضابطہ مالی اداروں کے ساتھ ساتھ مقامی اور بین الاقوامی فِن ٹیک کمپنیوں کی جانب سے بھی زبردست پذیرائی ملی۔ شفافیت اور موثر نگرانی کو یقینی بنانے کی غرض سے سٹیٹ بینک نے پورے عمل کی نگرانی کے لیے اعلیٰ سطح کی سٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دی ہے۔ سٹیٹ بینک یہ اعلان کرتے ہوئے مسرور ہے کہ سینڈباکس کے تحت ان کامیاب امیدواروں کی مختصر فہرست تیار ہے جن کے تجویز کردہ طریقوں کی جانچ کی جائے گی،

کامیاب امیدواروں میں نیم ایکسپونینشل فنانشل سروسز پرائیویٹ لمیٹڈ اوپن بینکنگ ڈیجی کھاتہ (ایس ایم سی-پرائیویٹ) لمیٹڈ اوپن بینکنگ، سوئچ ریٹیل پرائیویٹ لمیٹڈ،اوپن بینکنگ، دی بینک آف پنجاب،تاجروں کی فاصلاتی آن بورڈنگ، برق فن ٹیک (پرائیویٹ) لمیٹڈ آنے والی ترسیلات کے لیے ٹیکنالوجی پر مبنی حل، ٹیپ ٹیپ سینڈ یو کے لمیٹڈ اور یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ آنے والی ترسیلات کے لیے ٹیکنالوجی پر مبنی حل شامل ہے۔

منتخب شرکا ایک باضابطہ حقیقی ماحول میں اپنے مجوزہ طریقوں کی آزمائش چھ ماہ تک کریں گے، بشرطیکہ منظوری کے وقت مقرر کردہ شرائط پوری کی جائیں۔ سٹیٹ بینک کو توقع ہے کہ ریگولیٹری سینڈباکس کے اس اقدام سے مالی شعبے میں عملی، صارف مرکز اور ٹیکنالوجی پر مبنی طریقوں کی تیاری و نفاذ کے لیے سازگار ماحول فراہم ہو گا۔

مزید خبریں