اسلام آباد۔6جنوری (اے پی پی):این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر نے ملک کے شمالی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں ممکنہ شدید سردی کی لہرکے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا۔گلگت بلتستان، کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا، پوٹھوہار ریجن اور شمالی بلوچستان میں شدید سردی کی صورتحال برقرار رہنے کا امکان ہے۔ ترجمان کے مطابق کوئٹہ، زیارت اور قلات سمیت شمالی بلوچستان میں سردی کی شدت میں نمایاں اضافہ …
این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر نے ملک کے شمالی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں ممکنہ شدید سردی کی لہرکے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔6جنوری (اے پی پی):این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر نے ملک کے شمالی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں ممکنہ شدید سردی کی لہرکے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا۔گلگت بلتستان، کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا، پوٹھوہار ریجن اور شمالی بلوچستان میں شدید سردی کی صورتحال برقرار رہنے کا امکان ہے۔
ترجمان کے مطابق کوئٹہ، زیارت اور قلات سمیت شمالی بلوچستان میں سردی کی شدت میں نمایاں اضافہ متوقع ہے ۔شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ شدید سردی کے باعث سانس کی بیماریوں کے خطرات میں اضافہ ہو سکتا ہے لہٰذا وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
شدید سردی پڑنے سے فصلوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے، کاشتکار بھی حفاظتی اقدامات یقینی بنائیں۔موسمی صورتحال اور ممکنہ شدید دھند کے باعث میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں سفر کے دوران محتاط رہیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ این ڈی ایم اے ممکنہ خطرات کے حوالے سے متعلقہ اداروں اور عوا م کو پیشگی آگاہی یقینی بنا رہا ہے۔








