بیگم کلثوم سیف اللہ خان نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ کا فائنل عقیل خان اور مزمل مرتضیٰ کے درمیان (کل )بدھ کو کھیلا جائے گا

اسلام آباد۔6جنوری (اے پی پی):11ویں بیگم کلثوم سیف اللہ خان نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ کا فائنل عقیل خان اور مزمل مرتضیٰ کے درمیان (کل) بدھ کو کھیلا جائے گا۔منگل کو پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلے گئے مینز سنگلز کے پہلے سیمی فائنل میں عقیل خان نے محمد شعیب کو 6-4، 6-0 سے شکست دی جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں مزمل مرتضیٰ نے یوسف خلیل کو …

اسلام آباد۔6جنوری (اے پی پی):11ویں بیگم کلثوم سیف اللہ خان نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ کا فائنل عقیل خان اور مزمل مرتضیٰ کے درمیان (کل) بدھ کو کھیلا جائے گا۔منگل کو پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلے گئے مینز سنگلز کے پہلے سیمی فائنل میں عقیل خان نے محمد شعیب کو 6-4، 6-0 سے شکست دی جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں مزمل مرتضیٰ نے یوسف خلیل کو 6-1، 7-6 (9) سے ہراکر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔دونوں کھلاڑیوں کے درمیان مینز کا فائنل (کل) بروز بدھ دوپہر ڈیڑھ بجے کھیلا جائے گا۔لیڈیز سنگلز کے فائنل میں ماہین آفتاب قریشی نے سوہا علی کو 6-1، 6-1 سے شکست دے کرچیمپئن شپ اپنے نام کر لی۔

مینز ڈبلز کے فائنل میں احمد نیل قریشی اور ابوبکر طلحہ نے برکت اللہ اور یوسف خلیل کو 6-3، 6-4 سے ہرا کر ڈبلز ٹائٹل جیت لیا۔بوائز انڈر 18 سنگلز کے پہلے سیمی فائنل میں ابوبکر طلحہ نے احتشام ہمایوں کو 7-6 (5)، 1-0 (ریٹائرڈ) سے ہرایا۔دوسرے سیمی فائنل میں حمزہ رومان نے حسن عثمانی کو 6-4، 7-5 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔گرلز انڈر 14 سنگلز فائنل میں ایمن ریحان نے خدیجہ خلیل کو 6-7 (6)، 6-0، 6-2 سے شکست دے کر ایونٹ جیت لیا۔بوائز انڈر 14 سنگلز کے پہلے سیمی فائنل میں محمد جنید نے احد مصطفیٰ کو 6-4، 4-6، 6-1 سے ہرایا۔

دوسرے سیمی فائنل میں محمد معاذ نے ابراہیم گل کو 6-0، 6-3 سے شکست دی اور فائنل میں پہنچ گئے۔بوائز انڈر 12 کے پہلے سیمی فائنل میچ میں محمد ایان نے بہروز میمون کو 4-2، 4-0 سے ہرایا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں محمد دانیال نے ماجد علی کو 4-0، 4-2 سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔ یہ چیمپئن شپ ہر سال مرحومہ بیگم کلثوم سیف اللہ خان سلیم سیف اللہ خان (سرپرست، پی ٹی ایف) کی والدہ کی یاد میں منعقد کی جاتی ہے۔سلیم سیف اللہ خان سرپرست پی ٹی ایف نے منگل کو پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس کا دورہ کیا اور میچز کا مشاہدہ کیا۔اس ایونٹ کو سیف گروپ آف کمپنیز کلثوم انٹرنیشنل ہسپتال، سیف انرجی لمیٹڈ، ٹرانس ورلڈ اور پارکو کی جانب سے سپانسر کیا گیا ہے۔

مزید خبریں