آستانہ عالیہ نقشبندیہ عبیدیہ اسلام آباد کے 29 ویں سالانہ عرس پاک و پیغام عشق رسولؐ کی تین روزہ تقریبات اختتام پذیر

اسلام آباد۔6جنوری (اے پی پی):آستانہ عالیہ نقشبندیہ عبیدیہ اسلام آباد کے 29 ویں سالانہ عرس پاک و پیغام عشق رسولؐ کی تین روزہ تقریبات اختتام پذیر ہو گئیں۔سی ڈی اے مزدور یونین کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سجادہ نشین آستانہ عالیہ نقشبندیہ عبیدیہ عالمی مبلغ اسلام خواجہ عبید احمد عبید نقشبندی مجددی کی زیر صدارت اور صاحبزادہ حافظ محمد نعمان عبید نقشبندی کی زیر نگرانی سیدنا شیخ عبدالقادر …

اسلام آباد۔6جنوری (اے پی پی):آستانہ عالیہ نقشبندیہ عبیدیہ اسلام آباد کے 29 ویں سالانہ عرس پاک و پیغام عشق رسولؐ کی تین روزہ تقریبات اختتام پذیر ہو گئیں۔سی ڈی اے مزدور یونین کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سجادہ نشین آستانہ عالیہ نقشبندیہ عبیدیہ عالمی مبلغ اسلام خواجہ عبید احمد عبید نقشبندی مجددی کی زیر صدارت اور صاحبزادہ حافظ محمد نعمان عبید نقشبندی کی زیر نگرانی سیدنا شیخ عبدالقادر جیلانیؒ، حضور غوث الاعظم حضرت مجدد الف ثانی شیخ احمد سرہندی اور غوث زمان حضرت خواجہ میاں نظام الدین کیانوی تاجدار کیاں شریف کی یاد میں منعقد ہونے والے 29 ویں سالانہ عرسِ پاک و پیغام عشق رسولؐ کی تقریبات میں ملک بھر سے علماء کرام مشائخ عظام کی بہت بڑی تعداد اور عوام نے شرکت کی ،جس کے مہمان خصوصی سی ڈی اے مزدور یونین کے قائد چوہدری محمد یاسین تھے.

جبکہ عالمی مبلغ اسلام پیر میاں مفتی خبیب احمد نظامی نقشبندی سجادہ نشین آستانہ عالیہ کیاں شریف کی خصوصی آمد،علامہ پیر سید امتیاز حسین شاہ کاظمی خطیب دربار حضرت بری امام سرکار، علامہ پیر سید جابر حسین شاہ توروی سجادہ نشین آستانہ عالیہ توری شریف، مولاناابوالفضل الحاج عبدالغنی نقشبندی صدر تنظیم علماء ضیاء العلوم العالمی، مفسر قرآن علامہ مفتی محمد خطیب مصطفائی شیخ الحدیث جامعہ اسلامیہ نظریہ اسلام آباد کے علاوہ صاحبزادہ نقیب الرحمن، مولانا اسلم جوہڑوی، علامہ اعجاز خلیل چشتی، مولانا محمد عارف نقشبندی، علامہ راحیل احمد ستی، قاری عبدالمسجود سیالوی، صاحبزادہ امتیاز احمد مہروی، علامہ جلال حیدری، مفسر قرآن علامہ مفتی محمد خطیب مصطفائی سمیت دیگر علماء اکرام مشائخ عظام ثناء خوانان رسول سمیت کثیر تعداد میں شمع رسالت کے پروانوں نے شرکت کی۔

پیر میاں مفتی محمد خبیب نظامی نے کشمیر، فلسطین،پاکستان اور امت مسلمہ کے لیے خصوصی دعا کرائی۔ عرس پاک کی محفل میں جماعت اہلسنت پاکستان مرکزی بزم عاشقانِ رسولﷺ، جمعیت علمائے پاکستان، مرکزی جلوس میلاد کمیٹی، تنظیم علمائے اہلسنت بھارہ کہو بزم عبیدیہ پاکستان کے کارکنوں عہدیداران کی کثیر تعدادنے شرکت کی۔سی ڈی اے مزدور یونین کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری محمد سرفراز ملک او ر ڈپٹی جنرل سیکرٹری اسد محمود نے تمام انتظامات کی نگرانی کی۔