لاہور۔6جنوری (اے پی پی):ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نےگلبرگ سکیم کے مختلف بلاکس کا دورہ کیا۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے محمود قصوری روڈ، نور جہاں روڈ، مین بلیوارڈ گلبرگ اور مین بلیوارڈ گارڈن ٹائون کا دورہ کیا۔چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید اور پراجیکٹ ڈائریکٹر نے بریفنگ دی۔خورشید قصوری روڈ اور مین بلیوارڈ پر خوبصورت ٹف ٹائلز اور پیور لگانے کا عمل جاری ہے۔ گلبرگ …
ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کاگلبرگ سکیم کے مختلف بلاکس کا دورہ

مزید خبریں
لاہور۔6جنوری (اے پی پی):ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نےگلبرگ سکیم کے مختلف بلاکس کا دورہ کیا۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے محمود قصوری روڈ، نور جہاں روڈ، مین بلیوارڈ گلبرگ اور مین بلیوارڈ گارڈن ٹائون کا دورہ کیا۔چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید اور پراجیکٹ ڈائریکٹر نے بریفنگ دی۔خورشید قصوری روڈ اور مین بلیوارڈ پر خوبصورت ٹف ٹائلز اور پیور لگانے کا عمل جاری ہے۔
گلبرگ کے مختلف بلاکس میں سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ کے تحت مرحلہ وار کام جاری ہیں۔مین بلیوارڈ گارڈن ٹائون پر سڑک کشادہ اور فٹ پاتھ پر کام تیزی سے جاری ہے۔ طاہر فاروق نے کہا کہ سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ ماڈل سے گلبرگ سکیم کو مکمل ڈسٹ فری بنا رہے ہیں۔ پیدل چلنے والوں اور پارکنگ کے لیے مناسب جگہ فراہم کی جا رہی ہے۔ انہوں نے ترقیاتی کاموں کے معیار کو سو فیصد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔اس موقع پر چیف ٹائون پلانر ون، ڈائریکٹر انجینئرنگ اور متعلقہ افسران ہمراہ تھے۔








