زمبابوے کے خلاف پاکستان انڈر 19 ٹیم کی جیت ٹیم ورک کا نتیجہ ہے، محسن نقوی

لاہور۔6جنوری (اے پی پی):پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے زمبابوے کے خلاف سیریز جیتنے پر پاکستان انڈر 19 ٹیم کی جیت کو محنت لگن اور ٹیم ورک کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے کہ ٹیم اپنی پرفارمنس کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے ملک کے لئے مزید کامیابیاں حاصل کرے گی اور پاکستان کا نام روشن کرے گی۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا …

لاہور۔6جنوری (اے پی پی):پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے زمبابوے کے خلاف سیریز جیتنے پر پاکستان انڈر 19 ٹیم کی جیت کو محنت لگن اور ٹیم ورک کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے کہ ٹیم اپنی پرفارمنس کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے ملک کے لئے مزید کامیابیاں حاصل کرے گی اور پاکستان کا نام روشن کرے گی۔

انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اس فتح پر پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے اور پوری قوم کو ان پر فخر ہے ۔چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ سمیر منہاس کی بلے بازی کی جتنی تعریف کی جائے وہ کم ہے ۔انہوں نے کپتان فرحان یوسف اور پوری ٹیم کو ویلڈن کہا ہے۔