پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے زمبابوے کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر تین ملکی سیریز جیت لی،سمیر منہاس مین آف دی میچ قرار

لاہور۔6جنوری (اے پی پی):پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے ہرارے زمبابوے میں ہونے والے فائنل میچ میں زمبابوے کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر تین ملکی سیریز جیت لی۔ پاکستان نے 158 رنز کے ہدف کو صرف 16.2 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر کے اپنی فتح کو یادگار بنا دیا۔فائنل میں سب کی نظریں سمیر منہاس پر تھیں، جنہوں نے 42 گیندوں پر 114 رنز …

لاہور۔6جنوری (اے پی پی):پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے ہرارے زمبابوے میں ہونے والے فائنل میچ میں زمبابوے کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر تین ملکی سیریز جیت لی۔ پاکستان نے 158 رنز کے ہدف کو صرف 16.2 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر کے اپنی فتح کو یادگار بنا دیا۔فائنل میں سب کی نظریں سمیر منہاس پر تھیں، جنہوں نے 42 گیندوں پر 114 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر پاکستان کی فتح میں مرکزی کردار ادا کیا۔

ان کی یہ اننگز نہ صرف میچ جیتنے میں مددگار ثابت ہوئی بلکہ یوتھ ون ڈے کرکٹ کی تیز ترین سنچری کا نیا ریکارڈ بھی قائم کیا، جس میں انہوں نے بھارتی کھلاڑی کا ریکارڈ توڑ دیا۔پاکستانی ٹیم کے دوسرے مضبوط بلے باز محمد شایان نے 38 رنز ناٹ آئوٹ رہتے ہوئے ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

عمر زیب نے شاندار بائولنگ کی اور 4 وکٹیں حاصل کیں۔زمبابوے کی ٹیم 44.4 اوورز میں 158 رنز پر آل آئوٹ ہو گئی، جس میں مائیکل بلگناٹ نے 60 رنز بنا ئے۔ سمیر منہاس کوفائنل میں شاندار کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔ پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے قومی ٹیم کو جیت پر مبارکباد دی ہے اور جیت کو ٹیم ورک کا نتیجہ قرار دیا ہے۔