سکاٹش پریمیئرشپ،رینجرز کی ایبرڈین کے خلاف شاندار فتح

گلاسگو ۔7جنوری (اے پی پی):سکاٹش پریمیئرشپ کے ایک اہم میچ میں رینجرز نے ایبرڈین کو 0-2 سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر نمایاں پیش رفت حاصل کر لی اور لیگ لیڈرز ہارٹس سے اپنا فاصلہ کم کر لیا اب ہارٹس رینجرز سے صرف تین پوائنٹس آگے ہے۔ایبروکس سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں رینجرز نے ابتدا ہی سے برتری قائم کر لی۔ میچ کے 11ویں منٹ میں ایمانوئیل فرنانڈیز …

گلاسگو ۔7جنوری (اے پی پی):سکاٹش پریمیئرشپ کے ایک اہم میچ میں رینجرز نے ایبرڈین کو 0-2 سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر نمایاں پیش رفت حاصل کر لی اور لیگ لیڈرز ہارٹس سے اپنا فاصلہ کم کر لیا اب ہارٹس رینجرز سے صرف تین پوائنٹس آگے ہے۔ایبروکس سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں رینجرز نے ابتدا ہی سے برتری قائم کر لی۔ میچ کے 11ویں منٹ میں ایمانوئیل فرنانڈیز نے ہیڈر کے ذریعے ایک گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی، جو رواں سیزن میں ان کا پانچواں گول تھا۔ منیجر کے بغیر کھیلنے والی ایبرڈین ٹیم اس دباؤ کا مؤثر جواب دینے میں ناکام رہی۔ہاف ٹائم سے تین منٹ قبل ایک اور کارنر کِک پر نیکو راسکن نے شاندار ہیڈر کے ساتھ رینجرز کی برتری کو دگنا کرتے ہوئے مقابلہ 0-2کر دیا۔

یہ دونوں گول کونر بیرن کے کارنرز سے بنے، جنہوں نے ایبرڈین کے دفاع کو بار بار آزمائش میں ڈالا۔رینجرز کے کوچ ڈینی روہل کی قیادت میں ٹیم کی کارکردگی مسلسل بہتر ہوتی جا رہی ہے۔ اکتوبر میں ذمہ داری سنبھالتے وقت ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر چھٹے نمبر پر تھی، تاہم اب رینجرز نہ صرف ہارٹس کے قریب پہنچ چکے ہیں بلکہ روایتی حریف سیلٹک سے بھی تین پوائنٹس آگے نکل گئے ہیں، اگرچہ دونوں ٹیموں کے ایک ایک میچ کم ہیں۔میچ کے بعد ڈینی روہل نے کہا کہ ٹیم کی کارکردگی پر انہیں فخر ہے، خاص طور پر کلین شیٹ اور قیمتی تین پوائنٹس خوش آئند ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ فاصلہ کم ہونا ایک مضبوط پیغام ہے، مگر ٹیم کا سفر ابھی جاری ہے۔ایبرڈین، جو اب لگاتار6میچز میں فتح سے محروم ہے، اس مقابلے میں کئی مواقع ضائع کر گئی، جن میں ایک یقینی گول کا موقع بھی شامل تھا۔ اس کے برعکس رینجرز نے اپنے مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھایا اور میچ پر مکمل کنٹرول برقرار رکھا۔اس فتح کے ساتھ رینجرز نے نہ صرف اپنی جیت کا تسلسل قائم رکھا بلکہ ٹائٹل کی دوڑ کو بھی مزید دلچسپ بنا دیا ہے۔