ٹاپ سیڈڈ ڈینیئل مدویدیف برسبین انٹرنیشنل ٹینس مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

برسبین۔7جنوری (اے پی پی):روس کے ٹینس سٹار اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈڈینیئل مدویدیف اے ٹی پی برسبین انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے ۔ سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق 29 سالہ روسی ٹینس سٹار ڈینیئل مدویدیف نے مینز سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں امریکا کے حریف کھلاڑی فرانسس ٹیافو جونیئر کو شکست دے کر ٹاپ ایٹ مرحلے کے لئے کوالیفائی …

برسبین۔7جنوری (اے پی پی):روس کے ٹینس سٹار اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈڈینیئل مدویدیف اے ٹی پی برسبین انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے ۔

سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق 29 سالہ روسی ٹینس سٹار ڈینیئل مدویدیف نے مینز سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں امریکا کے حریف کھلاڑی فرانسس ٹیافو جونیئر کو شکست دے کر ٹاپ ایٹ مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

اے ٹی پی برسبین انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ آسٹریلیا کے مشہور شہر برسبین میں جاری ہے جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔

بدھ کو کھیلے گئے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں 29 سالہ روسی ٹینس سٹار ڈینیئل مدویدیف نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکا کے حریف کھلاڑی فرانسس ٹیافو جونیئر کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 2-6سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔