لاہور۔7جنوری (اے پی پی):پاکستان نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی کے اعلی سطحی وفد نے بدھ کے روز پی ڈی ایم اے کا دورہ کیا،وفد کی سربراہی ایگزیکٹو ممبر ضیا حسین شاہ نے کی۔ترجمان کے مطابق پی ڈی ایم اے،پی این آر اے ،ریسکیو 1122 اور سول ڈیفنس کے درمیان تین مختلف مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کئے گئے۔ اجلاس میں سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر اور سیکرٹری سول …
پاکستان نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی کے وفد کا پی ڈی ایم اے کا دورہ ،مفاہمتی یادداشت پر دستخط

مزید خبریں
لاہور۔7جنوری (اے پی پی):پاکستان نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی کے اعلی سطحی وفد نے بدھ کے روز پی ڈی ایم اے کا دورہ کیا،وفد کی سربراہی ایگزیکٹو ممبر ضیا حسین شاہ نے کی۔ترجمان کے مطابق پی ڈی ایم اے،پی این آر اے ،ریسکیو 1122 اور سول ڈیفنس کے درمیان تین مختلف مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کئے گئے۔
اجلاس میں سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر اور سیکرٹری سول ڈیفنس عائشہ ممتاز نے بھی شرکت کی۔ایم او یو کا مقصد تابکاری کی صورتحال میں پیشگی احتیاطی اقدامات کو یقینی بنانا ہے۔ترجمان کے مطابق بین المحکماتی کوارڈینیشن کو مزید موثر اور کارگر بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے پی این آر اے کی ریڈی ایشن سیفٹی اور سیکیورٹی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم اے کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہر وقت تیار ہے۔
جدید دور میں تابکاری کا استعمال نا صرف فائدہ مند بلکہ ناگزیر ہے۔ڈی جی عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ وزیراعلی مریم نواز شریف کی ہدایات پر تمام اداروں کی صلاحیتوں کو بڑھایا جا رہا ہے۔پی ڈی ایم اے کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل تعاون فراہم کرے گا۔وفد کے سربراہ ایگزیکٹو ممبر ضیا حسین شاہ نے کہا کہ شہریوں کو تابکاری کے مضر اثرات اور اس کی حفاظتی تدابیر بارے آگاہی دی جانی چاہیے۔
پی ڈی ایم اے کو اقدامات کے لیے تمام تر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔ ایگزیکٹو ممبر پی این آر اے نے کہا کہ ایمرجنسی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی رسپانس سٹریٹیجیز کو استعمال کیا جائے گا۔ارلی وارننگ سسٹم سمیت دیگر سہولیات بھی پی این آر اے بروئے کار لائے گا اور ریسکیو ٹیموں کو ٹیکنیکل سپورٹ فراہم کی جائے گی۔
ضیا حسین شاہ نے کہا کہ ریسکیو آپریشن کے لیے پی این آر اے ریڈی ایشن ڈیٹیکٹر فراہم کر رہا ہے اور تابکاری کو روکنے کے لیے ریسکیو آپریشن میں حصہ لینے والوں کو مکمل تربیت فراہم کی جا رہی ہے۔اس موقع پر ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے وفد کو اعزازی شیلڈ بھی پیش کی۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے مطاہر امین وٹو، ڈائریکٹر آپریشنز نثار ثانی و دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے ۔








