اسلام آباد۔7جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری بورڈ قیصر احمد شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان کی سٹریٹجک لوکیشن بین الاقوامی تجارت اور علاقائی روابط کے لیے غیر معمولی اہمیت رکھتی ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار بدھ کو یو ایس پاکستان بزنس الائنس کی لانچنگ تقریب میں بطور مہمان خصوصی کیا۔ تقریب میں ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ، معاون خصوصی برائے صنعت …
پاکستان کی سٹریٹجک لوکیشن بین الاقوامی تجارت اور علاقائی روابط کے لیے غیر معمولی اہمیت رکھتی ہے، وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ

مزید خبریں
اسلام آباد۔7جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری بورڈ قیصر احمد شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان کی سٹریٹجک لوکیشن بین الاقوامی تجارت اور علاقائی روابط کے لیے غیر معمولی اہمیت رکھتی ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار بدھ کو یو ایس پاکستان بزنس الائنس کی لانچنگ تقریب میں بطور مہمان خصوصی کیا۔ تقریب میں ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ، معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان اور یو ایس سفارت خانے کے سفارتکاروں نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ نے کہا کہ پاکستان کی سٹریٹجک لوکیشن بین الاقوامی تجارت اور علاقائی روابط کے لیے غیر معمولی اہمیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی و معاشی تعلقات نئی سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں اور ٹرمپ کے دور میں پاک-امریکا تعلقات میں نئی گرم جوشی دیکھنے میں آئی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں معدنیات، رئیر ارتھ میٹلز، ٹیکنالوجی، آئی ٹی، توانائی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔
انہوں نے یلے یونیورسٹی کے طلبہ کی پاکستان آمد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ تعلیمی و تحقیقی روابط دوطرفہ تعاون کے فروغ میں اہم کردار ادا کریں گے۔قیصر احمد شیخ نے کہا کہ یو ایس پاکستان بزنس الائنس کو بورڈ آف انویسٹمنٹ میں باقاعدہ رجسٹر کیا جائے گا اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ہرممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بزنس فسیلی ٹیشن سینٹر سرمایہ کاروں کو ون ونڈو حل فراہم کر رہا ہے جس سے کاروباری لاگت اور وقت میں نمایاں کمی آئی ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے بڑھتے اعتماد سے معیشت مضبوط ہو رہی ہے اور یہ مثبت اشاریے حکومت کی سرمایہ دوست پالیسیوں کا ثبوت ہیں۔ انہوں نے یو ایس پاکستان بزنس الائنس کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سرمایہ کاری کے فروغ اور سرمایہ کاروں کی سہولت کے لیے بورڈ آف انویسٹمنٹ اپنے عزم پر قائم ہے۔








