اسلام آباد۔7جنوری (اے پی پی):11ویں بیگم کلثوم سیف اللہ خان نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ26-2025 پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں اختتام پذیر ہو گئی۔ مردوں کے سنگلز فائنل میں مزمل مرتضیٰ نے عقیل خان کو 7-6(2)، 6-2 سے شکست دے کر چیمپئن شپ کا اعزاز حاصل کیا۔اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس میاں ریاض حسین پیرزادہ تھے جبکہ پیٹرن پی ٹی ایف …
11ویں بیگم کلثوم سیف اللہ خان نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ26-2025 پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں اختتام پذیر

مزید خبریں
اسلام آباد۔7جنوری (اے پی پی):11ویں بیگم کلثوم سیف اللہ خان نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ26-2025 پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں اختتام پذیر ہو گئی۔ مردوں کے سنگلز فائنل میں مزمل مرتضیٰ نے عقیل خان کو 7-6(2)، 6-2 سے شکست دے کر چیمپئن شپ کا اعزاز حاصل کیا۔اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس میاں ریاض حسین پیرزادہ تھے جبکہ پیٹرن پی ٹی ایف سینیٹر سلیم سیف اللہ خان نے مہمانِ اعزاز کے طور پر شرکت کی۔تقریب میں دیگر معزز مہمانوں میں آصف سیف اللہ خان، ناصر جعفر، عالی لادیسلاف سٹائن ہیوبل (جمہوریہ چیک کے پاکستان میں سفیر)، کرنل ضیاء الدین طفیل (سیکرٹری جنرل پی ٹی ایف)
اختر نواز گنجیرا (سابق ڈی جی پی ایس بی)، سعید احمد خان (سینئر نائب صدر پی ٹی ایف) اور کرنل گل رحمان (ڈائریکٹر سکیورٹی اینڈ کمپلیکس) شامل تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔فائنل میچ کے دوران ہمایوں سیف اللہ خان اور انور سیف اللہ خان بھی موجود تھے۔اختتامی تقریب میں کھلاڑیوں، کوچز، ٹینس شائقین، والدین اور میڈیا نمائندگان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔نتائج کے مطابق مردوں کے سنگلز فائنل میں مزمل مرتضیٰ نے عقیل خان کو 7-6(2)، 6-2 سے شکست دی۔ بوائز انڈر 18 سنگلز فائنل میں حمزہ رومان نے ابوبکر طلحہ کو 6-4، 7-6(4) سے شکست دی ۔ بوائز انڈر 14 سنگلز فائنل میں محمد جنید نے محمد معاذ کو 6-1، 6-4 سے شکست دی جبکہ بوائز انڈر 12 سنگلز فائنل میں ایم ایان نے ایم دانیال کو 4-1، 4-1 سے شکست دی۔








