آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ نیپال میں18 جنوری سے یکم فروری تک کھیلا جائے گا

لاہور۔7جنوری (اے پی پی):آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ2026 کے کوالیفائر ٹورنامنٹ کے مکمل شیڈول کی تصدیق کر دی گئی ہے، جو نیپال میں18 جنوری سے یکم فروری تک کھیلا جائے گا۔اس ایونٹ میں10 ٹیمیں حصہ لیں گی جو انگلینڈ اور ویلز میں جون۔جولائی2026 میں ہونے والے آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے چار دستیاب نشستوں کے حصول کی کوشش کریں گی۔ ٹورنامنٹ سے …

لاہور۔7جنوری (اے پی پی):آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ2026 کے کوالیفائر ٹورنامنٹ کے مکمل شیڈول کی تصدیق کر دی گئی ہے، جو نیپال میں18 جنوری سے یکم فروری تک کھیلا جائے گا۔اس ایونٹ میں10 ٹیمیں حصہ لیں گی جو انگلینڈ اور ویلز میں جون۔جولائی2026 میں ہونے والے آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے چار دستیاب نشستوں کے حصول کی کوشش کریں گی۔ ٹورنامنٹ سے قبل وارم اپ میچز14 اور16 جنوری کو کھیلے جائیں گے،جو تری بھون یونیورسٹی کرکٹ گراونڈ،اپر ملپانی کرکٹ گراونڈ اور لوئر ملپانی کرکٹ گراونڈ میں منعقد ہوں گے۔گروپ مرحلے کے باقاعدہ میچز کا آغاز18 جنوری سے ہوگا،جن کی میزبانی تری بھون یونیورسٹی اور اپر ملپانی کرکٹ گراونڈز کریں گے۔

افتتاحی روز صبح کے سیشن میں نیپال کا مقابلہ تھائی لینڈ سے ہوگا جبکہ بنگلہ دیش اور امریکا آمنے سامنے ہوں گے۔دوپہر کے میچز میں زمبابوے کا مقابلہ نیدرلینڈز سے اور آئرلینڈ کا سامنا پاپوا نیو گنی سے ہوگا۔گروپ مرحلے میں ہر دوسرے دن چار میچز کھیلے جائیں گے اور یہ مرحلہ26 جنوری کو اختتام پذیر ہوگا۔گروپ اے میں بنگلہ دیش،آئرلینڈ، امریکا، نمیبیا اور پاپوا نیو گنی شامل ہیں جبکہ گروپ بی میں نیپال، اسکاٹ لینڈ، زمبابوے، نیدرلینڈز اور تھائی لینڈ کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔دونوں گروپس کی ٹاپ تین ٹیمیں سپر سکس مرحلے میں جگہ بنائیں گی۔

سپر سکس مرحلے کے میچز 28 جنوری،30 جنوری اور یکم فروری کو کھیلے جائیں گے، جن کے اختتام پر چار ٹیمیں ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے لیے کوالیفائی کریں گی۔آئی سی سی کے مطابق اگر نیپال سپر سکس مرحلے تک رسائی حاصل کرتا ہے تو اسے گروپ بی کی دوسری ٹیم کے طور پر شامل کیا جائے گا۔

منتظمین کے مطابق ٹورنامنٹ میں شریک تمام ٹیموں کو یکساں مواقع فراہم کرنے کے لیے شیڈول ترتیب دیا گیا ہے جبکہ شائقین کو مسلسل اور معیاری کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔یہ کوالیفائر ایونٹ ویمنز کرکٹ کے فروغ اور عالمی سطح پر نئے ٹیلنٹ کے ابھرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔