اسلام آباد۔7جنوری (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان نے فارچون 500 چینی کمپنی شیامن سی اینڈ ڈی کے نمائندوں سے ملاقات کی ،جس کے دوران کمپنی نے پاکستان میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔وزارت صنعت و پیداوار کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں چیئرمین ایکسپورٹ پروسیسنگ زون اتھارٹی (ای پی زیڈ اے) فریدون اکرم …
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان کی فارچون 500 چینی کمپنی شیامن سی اینڈ ڈی کے نمائندوں سے ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد۔7جنوری (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان نے فارچون 500 چینی کمپنی شیامن سی اینڈ ڈی کے نمائندوں سے ملاقات کی ،جس کے دوران کمپنی نے پاکستان میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔وزارت صنعت و پیداوار کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں چیئرمین ایکسپورٹ پروسیسنگ زون اتھارٹی (ای پی زیڈ اے) فریدون اکرم شیخ اور ای پی زیڈ اے کے بورڈ ممبران نے بھی شرکت کی۔ملاقات کے دوران شیامن سی اینڈ ڈی نے پاکستان کے آٹوموبائل، سٹیل اور آئرن سیکٹر میں سرمایہ کاری میں بھرپور دلچسپی ظاہر کی۔
ہارون اختر خان نے کہا کہ شیامن سی اینڈ ڈی ایک عالمی شہرت یافتہ کمپنی ہے جو عالمی سپلائی چین، سٹیل، معدنیات، آٹوموٹو، رئیل سٹیٹ، بین الاقوامی تجارت اور لاجسٹکس کے شعبوں میں نمایاں مقام رکھتی ہے۔حکومتی ترجیحات پر روشنی ڈالتے ہوئے معاون خصوصی نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کا وژن پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم کے حالیہ دورہ چین کے بعد پاکستان میں چینی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
ہارون اختر خان نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ چینی سرمایہ کاروں کو مکمل حکومتی سہولیات اور تعاون فراہم کیا جائے گا اور وزیراعظم کی ہدایات کے تحت قومی صنعتی پالیسی صنعتوں اور سرمایہ کاروں کو مزید بااختیار بنائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومتِ پاکستان، شیامن سی اینڈ ڈی کے ساتھ مل کر ملک میں سرمایہ کاری کے مواقع کو فروغ دے گی۔ ان کے مطابق شیامن سی اینڈ ڈی کی پاکستان آمد سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، صنعتی ترقی کو فروغ ملے گا اور ملکی معیشت و صنعتی بنیاد مزید مضبوط ہوگی۔








