نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ڈاماک گروپ کی شریک منیجنگ ڈائریکٹر اور پریپکو کی چیف ایگزیکٹو آفیسر کی وفد کے ہمراہ ملاقات

اسلام آباد۔7جنوری (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ڈاماک گروپ کی شریک منیجنگ ڈائریکٹر اور پریپکو (Prypco) کی چیف ایگزیکٹو آفیسر امیرہ حسین سجوانی نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ بدھ کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر غیر ملکی سرمایہ کاری سمیت پاکستان کی معاشی صلاحیتوں سے استفادہ کرتے ہوئے اہم شعبوں میں پائیدار ترقی کے فروغ اور جدید مالیاتی …

اسلام آباد۔7جنوری (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ڈاماک گروپ کی شریک منیجنگ ڈائریکٹر اور پریپکو (Prypco) کی چیف ایگزیکٹو آفیسر امیرہ حسین سجوانی نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔

بدھ کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر غیر ملکی سرمایہ کاری سمیت پاکستان کی معاشی صلاحیتوں سے استفادہ کرتے ہوئے اہم شعبوں میں پائیدار ترقی کے فروغ اور جدید مالیاتی ذرائع و سرمایہ کاری کے طریقہ کار پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کاروبار دوست ماحول کے قیام کے لئے پاکستان کے پختہ عزم کو اجاگر کیا اور جدت و ترقی کے فروغ کے لئے نجی شعبے کی بھرپور شمولیت کی حوصلہ افزائی کی۔