بیلجیئم میں پاکستانی سفارت خانے کی یورپی یونین کے تعلیمی پروگرام ایراسمس پلس کی معلوماتی نشست میں شرکت

برسلز ۔7جنوری (اے پی پی):بیلجیئم میں پاکستان کے سفارت خانے نے یورپی یونین کے تعلیمی پروگرام ایراسمس پلس کی معلوماتی نشست میں شرکت کی، جس کا مقصد ایراسمس پلس کے مختلف اقدامات کے تحت دستیاب تعلیمی اور تحقیقی مواقع سے آگاہی فراہم کرنا ہے ۔ بدھ کوبیلجیئم میں پاکستان کے سفارت خانے سے جاری بیان کے مطابق ایراسمس پلس اقدامات میں اعلیٰ تعلیم میں استعداد بڑھانے، بین الاقوامی کریڈٹ موبیلیٹی …

برسلز ۔7جنوری (اے پی پی):بیلجیئم میں پاکستان کے سفارت خانے نے یورپی یونین کے تعلیمی پروگرام ایراسمس پلس کی معلوماتی نشست میں شرکت کی، جس کا مقصد ایراسمس پلس کے مختلف اقدامات کے تحت دستیاب تعلیمی اور تحقیقی مواقع سے آگاہی فراہم کرنا ہے ۔

بدھ کوبیلجیئم میں پاکستان کے سفارت خانے سے جاری بیان کے مطابق ایراسمس پلس اقدامات میں اعلیٰ تعلیم میں استعداد بڑھانے، بین الاقوامی کریڈٹ موبیلیٹی اور مشترکہ ماسٹرز پروگرامز جیسے اقدامات شامل ہیں۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ناظم الامور محمد فیصل فیاض نے ایراسمس پلس کو پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان ایک اہم علمی شراکت داری قرار دیا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایراسمس پلس کے تمام دستیاب مواقع سے بھرپور اور مؤثر استفادہ کیا جانا چاہیے، خصوصاً کریڈٹ موبیلیٹی جیسے اقدامات کے ذریعے تعلیمی، پالیسی اور عوامی سطح پر باہمی تعاون کو مزید فروغ دیا جا سکتا ہے ۔