لاہور۔8جنوری (اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاہور میں گندے انڈوں سے بھری گاڑی پکڑ لی اور ملزم کو گرفتار کر کےاس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر ویجیلنس اور فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ناکہ بندی کے دوران مشکوک گاڑی کو روکا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق گندے انڈے لاہور میں بیکریوں اور فوڈ فیکٹریوں کو سپلائی کیے جانا تھے۔ ڈی جی …
پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاہور میں گندے انڈوں سے بھری گاڑی پکڑ لی

مزید خبریں
لاہور۔8جنوری (اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاہور میں گندے انڈوں سے بھری گاڑی پکڑ لی اور ملزم کو گرفتار کر کےاس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر ویجیلنس اور فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ناکہ بندی کے دوران مشکوک گاڑی کو روکا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق گندے انڈے لاہور میں بیکریوں اور فوڈ فیکٹریوں کو سپلائی کیے جانا تھے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے کہا کہ خراب انڈوں کو سٹور کرنا یا بیکریوں اور فوڈ فیکٹریوں کو سپلائی کرنا ایک سنگین جرم ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی قوانین کے مطابق خوراک کے جعلسازوں کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی پر عملدرآمد جاری ہے۔








