وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے ایشین انفراسٹرکچر انوسٹمنٹ بینک کے وفد کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 11 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے ایشین انفراسٹرکچر انوسٹمنٹ بینک (اے آئی آئی بی) کے وفد نے وائس پریذیڈنٹ ڈی جے پاندیان کی قیادت میں ملاقات کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان اے آئی آئی بی کے بانی ارکان میں شامل ہے اور پاکستان ایشیائی خطے میں موجودہ اداروں کی کوششوں کو تقویت دینے کے لئے مزید …

اسلام آباد ۔ 11 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے ایشین انفراسٹرکچر انوسٹمنٹ بینک (اے آئی آئی بی) کے وفد نے وائس پریذیڈنٹ ڈی جے پاندیان کی قیادت میں ملاقات کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان اے آئی آئی بی کے بانی ارکان میں شامل ہے اور پاکستان ایشیائی خطے میں موجودہ اداروں کی کوششوں کو تقویت دینے کے لئے مزید کثیر الجہتی ادارے کے قیام کے نظریئے کا حامی رہا ہے۔ انہوں نے ایم 4 گوجرہ ۔ شورکوٹ موٹر وے اور تربیلا V- ہائیڈرو پاور پراجیکٹ میں اے آئی آئی بی کی فنانسنگ کو سراہا اور کہا کہ یہ پاکستان اور اے آئی آئی بی کے تعاون کی اچھی شروعات ہیں۔ پاکستان بینک کے ساتھ مضبوط شراکت داری کا خواہاں ہے۔ اے آئی آئی بی کے نائب صدر نے کہا کہ پاکستان بینک کا ایک فعال رکن ہے اور اے آئی آئی بی کی جانب سے پہلی فنانسنگ کے لئے اس کا انتخاب کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اے آئی آئی بی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے دورہ پاکستان سے فریقین کو مختلف معاملات پر تفصیل سے بات چیت کرنے کا موقع ملے گا۔ وزارت خزانہ کے سینئر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

مزید خبریں
نائب وزیراعظم
پاکستان کو سخاوت، رضاکارانہ خدمات اور معاشرتی خدمت کی اپنی دیرینہ روایات پر فخر ہے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر پیغام اسلام آباد۔19اگست (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عالمی یومِ انسانی ہمدردی کے موقع پر پاکستان عالمی برادری کے ساتھ مل کر ان تمام انسانی خدمت گاروں اور رضاکاروں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے جو ضرورت کے وقت لوگوں کی مدد کے لیے خود کو وقف کردیتے ہیں۔ بدھ کو دفتر خارجہ کے مطابق انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ دن ہمیں ہمدردی، خدمت اور آفات و دیگر ہنگامی حالات سے متاثرہ افراد کے ساتھ کھڑے ہونے کی اہمیت کی یاد دلاتا ہے۔ نائب وزیراعظم نے کہا کہ یہ اس عزم کی تجدید کا موقع بھی ہے کہ ہم اجتماعی طور پر کمزور اور متاثرہ طبقات کی مدد اور انسانیت کی خدمت کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سخاوت، رضاکارانہ خدمات اور معاشرتی خدمت کی اپنی دیرینہ روایت پر فخر ہے، یہ اقدار ہمارے معاشرے میں گہری جڑیں رکھتی ہیں اور مشکلات کے وقت ہمیشہ ہمارے لوگوں کو متحد کرنے کا باعث بنی ہیں۔ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں آنے والی آفات کے حوالے سے ہمارے تجربے نے بارہا پاکستانی عوام کی استقامت، یکجہتی اور جذبۂ تعاون کو ثابت کیا ہے، شہریوں نے وفاقی اور صوبائی اداروں کے ساتھ مل کر متاثرہ آبادیوں کی مدد، امداد اور بحالی کی کوششوں میں بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر میں انسانی خدمت کے لیے سرگرم تمام افراد کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں اور ہمدردی، یکجہتی اور انسانیت کی خدمت کے اصولوں سے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتا ہوں

Leave a Reply