وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیرصدارت اجلاس، چیف منسٹر پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت ترقیاتی سکیموں کا جائزہ لیا گیا

لاہور۔8جنوری (اے پی پی):وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے ایک اجلاس کے دوران چیف منسٹر پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت20 شہروں میں ترقیاتی سکیموں کا جائزہ لیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلی مریم نواز کی طرف سے جاری ہدایات کے مطابق کام ہونا چاہیے۔ اجلاس میں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اور دیگر افسروں نے بھی شرکت کی، جبکہ پراجیکٹ ڈائریکٹر نے صوبائی وزیر کو بریفنگ دی۔ وزیر بلدیات نے کہا کہ عبدالحکیم، …

لاہور۔8جنوری (اے پی پی):وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے ایک اجلاس کے دوران چیف منسٹر پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت20 شہروں میں ترقیاتی سکیموں کا جائزہ لیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلی مریم نواز کی طرف سے جاری ہدایات کے مطابق کام ہونا چاہیے۔ اجلاس میں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اور دیگر افسروں نے بھی شرکت کی، جبکہ پراجیکٹ ڈائریکٹر نے صوبائی وزیر کو بریفنگ دی۔

وزیر بلدیات نے کہا کہ عبدالحکیم، بہاولنگر، گوجرہ، جوہرآباد، کندیاں، کوٹ ادو، پسرور، پتوکی، پھالیہ، پنڈی بھٹیاں کو بھی پی ڈی پی کے دائرہ کار میں لایا گیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بوریوالہ، خانیوال، میلسی، سلانوالی، وہاڑی، لیہ، علی پور چٹھہ، چیچہ وطنی، حاصلپور، حضرو، اور جلالپور جٹاں کیلئے بھی63 ارب روپے مالیت کے منصوبوں کی ٹینڈرنگ کا عمل مکمل ہوچکا ہے۔پی ایم یو کے قیام سے پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے اہداف کے حصول میں مدد ملے گی۔ ذیشان رفیق نے کہا کہ پی ڈی پی کے تحت بارانی پانی کی سٹوریج کیلئے انڈرگرانڈ واٹر ٹینک تعمیر کئے جائیں گے۔