اسلام آباد۔8جنوری (اے پی پی):معروف بزنس لیڈر اورلاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سینئر رکن علی عمران آصف نے کہا ہے کہ ملکی مسائل کا حل تمام سیاسی جماعتوں کے درمیان نیا میثاق جمہوریت اور اس کے بعد میثاق معیشت کی طرف عملی پیشرفت ہے ، معاشی استحکام اورقومی تعمیر نو کیلئے سیاسی استحکام ضروری ہے ۔ جمعرات کو یہاں جاری اپنے ایک بیان میں علی …
ملکی مسائل کا حل تمام سیاسی جماعتوں کے درمیان نیا میثاق جمہوریت ہے ، علی عمران آصف

مزید خبریں
اسلام آباد۔8جنوری (اے پی پی):معروف بزنس لیڈر اورلاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سینئر رکن علی عمران آصف نے کہا ہے کہ ملکی مسائل کا حل تمام سیاسی جماعتوں کے درمیان نیا میثاق جمہوریت اور اس کے بعد میثاق معیشت کی طرف عملی پیشرفت ہے ، معاشی استحکام اورقومی تعمیر نو کیلئے سیاسی استحکام ضروری ہے ۔ جمعرات کو یہاں جاری اپنے ایک بیان میں علی عمران آصف نے کہا کہ آئی ایم ایف سے نجات کیلئے معاشی استحکام اور طویل مدتی ادارہ جاتی اصلاحات وقت کی اہم ضرورت ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ ڈھانچہ جاتی اصلاحات سے پہلے ہمیں معیشت کو مستحکم کرنا ہوگا اور ڈالر کے زرمبادلہ کے خسارے کو بھی ختم کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ خلیجی ممالک سمیت دیگر ممالک کی شراکت داری کے ذریعے تربیت یافتہ اور نیم تربیت یافتہ افرادی قوت کو باضابطہ چینلز کے ذریعے بیرون ملک بھیج کر ترسیلات زر میں 2 ارب ڈالر کا اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مختلف مراعاتی سکیمز سے گھروں، بینکوںمیں پڑا یا منجمد سرمایہ مارکیٹ میں لایا جا سکتا ہے جس سے ہماری معیشت حقیقی معنوںمیں ترقی کرے ۔








