لاہور۔8جنوری (اے پی پی):سیکرٹری جنگلات وجنگلی حیات پنجاب کپپٹن(ر) طاہر ظفر عباسی نے چیف وائلڈلا ئف رینجر مبین الہی کی سفارشات پر متعدد وائلڈلائف افسران کے تبادلے کردئیے اورجس کے باقاعدہ احکامات جاری کردئیے گئے ہیں۔جاری احکامات کے مطابق ڈپٹی چیف وائلڈلائف رینجر راولپنڈی ریجن ارفع بتول کو گجرات ریجن اور وہاں تعینات سید عثمان الحسن سے اضافی چارج واپس لے لیاگیا ہے۔ احسان احمد راجہ کا ساہیوال ریجن سے …
سیکرٹری جنگلات نے افسران کے تقرر و تبادلے کردئیے

مزید خبریں
لاہور۔8جنوری (اے پی پی):سیکرٹری جنگلات وجنگلی حیات پنجاب کپپٹن(ر) طاہر ظفر عباسی نے چیف وائلڈلا ئف رینجر مبین الہی کی سفارشات پر متعدد وائلڈلائف افسران کے تبادلے کردئیے اورجس کے باقاعدہ احکامات جاری کردئیے گئے ہیں۔جاری احکامات کے مطابق ڈپٹی چیف وائلڈلائف رینجر راولپنڈی ریجن ارفع بتول کو گجرات ریجن اور وہاں تعینات سید عثمان الحسن سے اضافی چارج واپس لے لیاگیا ہے۔ احسان احمد راجہ کا ساہیوال ریجن سے تبادلہ کرکے ڈپٹی چیف وائلڈلائف رینجر راولپنڈی تعینات کردیاگیاہے۔ ملتان ریجن سے ڈپٹی چیف وائلڈلائف رینجر سجاد حسین کو تبدیل کرکے دفتر ڈائریکٹر جنرل وائلڈلائف اینڈ پارکس پنجاب لاہور اٹیچ کردیاگیاجبکہ اسسٹنٹ چیف وائلڈلائف رینجر خانیوال منور حسین نجمی کو ڈپٹی چیف وائلڈلائف رینجر ساہیوال تبدیل کردیاگیا ہے، اور ان کی جگہ ضلع خانیوال کا اضافی چارج اسسٹنٹ چیف وائلڈلائف رینجر ضلع ملتان محمدندیم کو تفویض کردیاگیاہے۔








