پی آئی اے کا لاہور سے لندن پروازیں شروع کرنے کا اعلان

لاہور۔8جنوری (اے پی پی):پی آئی اے نے لاہور سے لندن فضائی آپریشن شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلی پرواز پی کے 757 ،30 مارچ کو روانہ ہو گی۔ ترجمان کے مطابق پروازیں ہیتھرو ایئر پورٹ کے ٹرمینل4 پر لینڈ کریں گی، 6 سال کے وقفہ کے بعد پروازوں کا آغاز کیا جارہا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ لندن پی آئی اے کے نیٹ ورک کے …

لاہور۔8جنوری (اے پی پی):پی آئی اے نے لاہور سے لندن فضائی آپریشن شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلی پرواز پی کے 757 ،30 مارچ کو روانہ ہو گی۔ ترجمان کے مطابق پروازیں ہیتھرو ایئر پورٹ کے ٹرمینل4 پر لینڈ کریں گی، 6 سال کے وقفہ کے بعد پروازوں کا آغاز کیا جارہا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ لندن پی آئی اے کے نیٹ ورک کے ابتدائی بین لاقوامی روٹس میں شامل ہے۔ برطانیہ کے لئے پی آئی اے پروازوں کی ہفتہ وار تعداد7 ہو گی۔ لندن کے لئے پروازوں میں بتدریج اضافہ کیا جائے گا۔ پی آئی اے پہلے ہی اسلام آباد سے لندن کے لئے ہفتہ وار 3 پروازوں کا اعلان کر چکی ہے۔ اسلام آباد سے لندن کی پروازیں29 مارچ سے شروع ہوں گی۔