اسلام آباد۔8جنوری (اے پی پی):ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آذربائیجان کے وزیر اقتصادیات میکائل جباروف کے ساتھ پاکستان میں آذربائیجان کی دو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے عملی نفاذ پر ٹیلی فون پر تبادلہ خیال کیا۔ جمعرات کو یہاں پریس بریفنگ میں ترجمان نے کہا کہ نائب وزیراعظم نے پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان …
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کا آذربائیجان کے وزیر اقتصادیات سے دو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے عملی نفاذ پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
اسلام آباد۔8جنوری (اے پی پی):ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آذربائیجان کے وزیر اقتصادیات میکائل جباروف کے ساتھ پاکستان میں آذربائیجان کی دو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے عملی نفاذ پر ٹیلی فون پر تبادلہ خیال کیا۔
جمعرات کو یہاں پریس بریفنگ میں ترجمان نے کہا کہ نائب وزیراعظم نے پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کے فروغ کےلئے اعلیٰ سطحی روابط کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر گفتگو میں اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ پاکستان کی معیشت کے نشاندہی شدہ شعبوں میں آذربائیجان کی سرمایہ کاری کو آسان بنانے کے لیے ایک موثر طریقہ کار کو حتمی شکل دی جائے گی۔








