چین کی ٹینس سٹار ژینگ چین وین آسٹریلین اوپن سے دستبردار

بیجنگ۔8جنوری (اے پی پی):چین کی ٹینس سٹار اور اولمپک چیمپئن ژینگ چین وین نے جمعرات کو رواں سال کے پہلے گرینڈ سلام آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے دستبرداری کا اعلان کر دیا ہے۔ وہ ابھی مکمل طور پر فٹ نہیں ہیں جس کے باعث وہ آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں شرکت نہیں کر پائیں گی۔ژینگ چین نے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں کہا کہ یہ فیصلہ ان کی ٹیم …

بیجنگ۔8جنوری (اے پی پی):چین کی ٹینس سٹار اور اولمپک چیمپئن ژینگ چین وین نے جمعرات کو رواں سال کے پہلے گرینڈ سلام آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے دستبرداری کا اعلان کر دیا ہے۔ وہ ابھی مکمل طور پر فٹ نہیں ہیں جس کے باعث وہ آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں شرکت نہیں کر پائیں گی۔ژینگ چین نے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں کہا کہ یہ فیصلہ ان کی ٹیم کی محتاط تشخیص اور طبی مشورے کے بعد کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ ان کی صحتیابی اچھی جا رہی ہے اور آف سیزن بخوبی گزرا، لیکن گرینڈ سلام میں حصہ لینے کے لیے کھلاڑی کو مکمل طور پر فٹ ہونا ضروری ہے۔

انہوں نے اپنی دستبرداری کو انتہائی مشکل فیصلہ قرار دیا اور میلبورن کو اپنا خوش نصیب مقام قرار دیا جہاں انہوں نے اپنا پہلا گرینڈ سلام مین ڈرا میچ جیتا اور بہترین تجربہ حاصل کیا۔ژینگ چین نے 2024 کے آسٹریلین اوپن میں اپنا پہلا گرینڈ سلام فائنل کھیلا لیکن بیلاروسی ٹینس سٹار آریانا سبالینکا سے ہار گئیں۔ گزشتہ جولائی میں وہ کہنی کے آپریشن سے گزری تھیں اور یو ایس اوپن سمیت کئی دیگر ٹورنامنٹس میں شرکت نہیں کر سکیں۔ حال ہی میں وہ چائنا اوپن میں واپسی کی کوشش کر رہی تھیں، لیکن ان کو تیسرے راؤنڈ کے میچ میں انجری کی وجہ سے ریٹائر ہونا پڑا۔