برسبین۔8جنوری (اے پی پی):جولین کیش اور لائیڈ گلاسپول پر مشتمل برطانوی ٹاپ سیڈڈ ٹینس جوڑی اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت اے ٹی پی برسبین انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی ۔سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق انگلینڈ کے جولین کیش اور لائیڈ گلاسپول نے مینز ڈبلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈمیچ میں ٹامی پال اور ان کے ہم وطن جوڑی دار ایتھن کوئن پر …
جولین کیش اور لائیڈ گلاسپول برسبین انٹرنیشنل ٹینس مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں داخل

مزید خبریں
برسبین۔8جنوری (اے پی پی):جولین کیش اور لائیڈ گلاسپول پر مشتمل برطانوی ٹاپ سیڈڈ ٹینس جوڑی اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت اے ٹی پی برسبین انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی ۔سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق انگلینڈ کے جولین کیش اور لائیڈ گلاسپول نے مینز ڈبلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈمیچ میں ٹامی پال اور ان کے ہم وطن جوڑی دار ایتھن کوئن پر مشتمل امریکی جوڑی کو شکست دے کر ٹاپ ایٹ مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
اے ٹی پی برسبین انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ آسٹریلیا کے مشہور شہر برسبین میں جاری ہے جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔ جمعرات کو کھیلے گئے مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے دوسرے میچ میں جولین کیش اور لائیڈ گلاسپول پر مشتمل برطانوی ٹاپ سیڈڈ ٹینس جوڑی نے سخت مقابلے کے بعد ٹامی پال اور ان کے ہم وطن جوڑی دار ایتھن کوئن پر مشتمل امریکی جوڑی کو 7-6(7-4)،4-6 اور 0-10سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔








