سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی رکن قومی اسمبلی صلاح الدین جونیجو کی رہائشگاہ آمد، والد سابق رکن قومی اسمبلی مرحوم روشن جونیجو کے انتقال پر اظہار تعزیت

اسلام آباد۔8جنوری (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق جمعرات کو رکن قومی اسمبلی صلاح الدین جونیجو کی رہائشگاہ پر گئے اور ان کے والد سابق رکن قومی اسمبلی مرحوم روشن جونیجو کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق سپیکر سردار ایاز صادق نے صلاح الدین جونیجو اور اہلخانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیااور کہا کہ والدین کا بچھڑ جانا ناقابلِ تلافی نقصان …

اسلام آباد۔8جنوری (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق جمعرات کو رکن قومی اسمبلی صلاح الدین جونیجو کی رہائشگاہ پر گئے اور ان کے والد سابق رکن قومی اسمبلی مرحوم روشن جونیجو کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق سپیکر سردار ایاز صادق نے صلاح الدین جونیجو اور اہلخانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیااور کہا کہ والدین کا بچھڑ جانا ناقابلِ تلافی نقصان اور بڑا صدمہ ہے، دکھ کی اس گھڑی میں صلاح الدین جونیجو اور اہلخانہ کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔

سپیکر سردار ایاز صادق نے مرحوم روشن جونیجو کی سیاسی و سماجی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہاکہ مرحوم روشن جونیجو کی سیاسی و سماجی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔ سپیکر سردار ایاز صادق نے مرحوم روشن جونیجو کی روح کے ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی اور اہلخانہ کے لئے صبرِ جمیل کی دعا کی۔اس موقع پر اراکین قومی اسمبلی اعجاز حسین جاکھرانی، سید عبدالقادر گیلانی اور سید آغا رفیع اللہ بھی موجود تھے ۔

مزید خبریں