اسلام آباد۔8جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں نوجوان وکلاء کے لیے ایک جدید اور سٹیٹ آف دی آرٹ تربیتی مرکز قائم کیا جائے گا جس کا مقصد وکلاء کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ اور انہیں جدید قانونی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہے۔اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار کی زیر سرپرستی وکلاء چیمبرز کی تعمیر کے سنگ بنیاد کی …
وفاقی دارالحکومت میں نوجوان وکلاء کیلئے جدید اور سٹیٹ آف دی آرٹ تربیتی مرکز قائم کیا جائے گا، وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ

مزید خبریں
اسلام آباد۔8جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں نوجوان وکلاء کے لیے ایک جدید اور سٹیٹ آف دی آرٹ تربیتی مرکز قائم کیا جائے گا جس کا مقصد وکلاء کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ اور انہیں جدید قانونی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہے۔اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار کی زیر سرپرستی وکلاء چیمبرز کی تعمیر کے سنگ بنیاد کی تقریب میں وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ وکلاء کے ساتھ ان کا رشتہ ’’کالے کوٹ‘‘ کا رشتہ ہے اور یہ تعلق سانس کی آخری ڈور تک قائم رہے گا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ نوجوان وکلاء کے لیے ایک جدید تربیتی مرکز قائم کیا جائے گا تاکہ انہیں عملی تربیت اور پیشہ ورانہ رہنمائی فراہم کی جا سکے۔
اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ وفاقی آئینی عدالت کے قیام سے وفاق مضبوط ہوگا، اس پر تنقید کی کوئی گنجائش نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جج صاحبان کو انا کے بجائے انصاف اور غیر جانبداری کو مقدم رکھنا چاہیے۔وفاقی وزیر قانون نے اپوزیشن کو بھی مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ انا پر مبنی رویے ترک کریں اور اسلام آباد پر چڑھائی کے بجائے مذاکرات کا راستہ اپنائیں۔ انہوں نے کہا کہ عدالت سے رہائی کا ایک باقاعدہ قانونی طریقہ کار ہوتا ہے، پہلے اپیل کی جاتی ہے اور اگر اپیل مسترد ہو جائے تو دوبارہ اپیل کا حق استعمال کیا جاتا ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ حکومت تمام معاملات کو صبر و تحمل سے حل کرنے پر یقین رکھتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم سب کا مشترکہ مقصد ایک خوشحال اور مضبوط پاکستان ہونا چاہیے۔








