جوہری ہتھیاروں میں تخفیف بارے مشاورت میں چین کی شرکت سے متعلق امریکی مطالبات غیر معقول اور حقیقت سے دور ہیں، چینی سفارت کار

واشنگٹن۔9جنوری (اے پی پی):چین نے کہا ہے کہ جوہری ہتھیاروں میں تخفیف بارے مشاورت میں چین کی شرکت سے متعلق امریکی مطالبات غیر معقول اور حقیقت سے دور ہیں۔تاس کے مطابق امریکا میں چینی سفارت خانے کے ترجمان لیو پینگیو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے تبصرے پر ردعمل میں کہا کہ ہم نے متعلقہ رپورٹس کو نوٹ کیا ہے۔جوہری ہتھیاروں کے دنیا کے سب سے بڑے ذخیرے کے مالک …

واشنگٹن۔9جنوری (اے پی پی):چین نے کہا ہے کہ جوہری ہتھیاروں میں تخفیف بارے مشاورت میں چین کی شرکت سے متعلق امریکی مطالبات غیر معقول اور حقیقت سے دور ہیں۔تاس کے مطابق امریکا میں چینی سفارت خانے کے ترجمان لیو پینگیو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے تبصرے پر ردعمل میں کہا کہ ہم نے متعلقہ رپورٹس کو نوٹ کیا ہے۔جوہری ہتھیاروں کے دنیا کے سب سے بڑے ذخیرے کے مالک کو جوہری اسلحہ میں تخفیف کےلئےاپنی خصوصی اور بنیادی ذمہ داری پوری کرنی چاہیے، اسے اپنے جوہری ہتھیاروں میں مزیدکمی کرنی چاہیے اور مکمل جوہری تخفیف اسلحہ کے ہدف کے حصول کے لئے حالات پیدا کرنا چاہییں۔

چینی سفارت کار نے مزید کہا کہ چین کی جوہری طاقت کسی بھی طرح امریکا کی جوہری طاقت کے برابر نہیں ہے۔ ہماری جوہری پالیسی اور تزویراتی سلامتی کا ماحول بھی بالکل مختلف ہے۔چینی سفارت کار نے اس بات پر زور دیا کہ چین جوہری ہتھیاروں کا پہلے استعمال نہ کرنے کی پالیسی اور دفاعی جوہری حکمت عملی پر عمل پیرا ہے ۔ چین ہمیشہ اپنی جوہری طاقت کو قومی سلامتی کے لئے مطلوب سے کم سطح پر رکھتا ہے اور کبھی بھی کسی کے ساتھ ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں ہوتا ہے۔ چین کی جوہری طاقت اور جوہری پالیسی عالمی امن میں اہم کردار ادا کرتی ہے ۔قبل ازیں امریکا کی طرف سے یہ مطالبہ کیا گیا تھا کہ چین کو جوہری ہتھیاروں کے کنٹرول کے ممکنہ مستقبل کے معاہدوں میں روس اور امریکا کے ساتھ شامل ہونا چاہیے۔