ڈی ایس پی سرڈھیری کا تھانہ خانمائی اور چوکی سرکی کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ

پشاور۔ 09 جنوری (اے پی پی):ڈی ایس پی سرڈھیری شاد علی خان نے تھانہ خانمائی اور چوکی سرکی کا دورہ کیا۔ترجمان چارسدہ پولیس کے مطابق دورے کے دوران ڈی ایس پی سرڈھیری نے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور تعینات پولیس جوانوں سے ملاقات کی۔ انہوں نے ڈیوٹی پر موجود نفری کو الرٹ رہنے، چوکس انداز میں فرائض انجام دینے اور مشکوک سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی۔ …

پشاور۔ 09 جنوری (اے پی پی):ڈی ایس پی سرڈھیری شاد علی خان نے تھانہ خانمائی اور چوکی سرکی کا دورہ کیا۔ترجمان چارسدہ پولیس کے مطابق دورے کے دوران ڈی ایس پی سرڈھیری نے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور تعینات پولیس جوانوں سے ملاقات کی۔ انہوں نے ڈیوٹی پر موجود نفری کو الرٹ رہنے، چوکس انداز میں فرائض انجام دینے اور مشکوک سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی۔

ڈی ایس پی شاد علی خان نے کہا کہ امن و امان کا قیام پولیس کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں غفلت یا لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے پولیس جوانوں کو عوام کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آنے، قانون کی بالادستی یقینی بنانے اور اپنے فرائض دیانتداری سے سرانجام دینے پر زور دیا۔ڈی ایس پی سرڈھیری نے سکیورٹی ڈیوٹی کو مزید مؤثر بنانے کے لیے ضروری ہدایات بھی جاری کیں اور نفری کے جذبے اور کارکردگی کو سراہا۔

مزید خبریں