پنجاب فوڈ اتھارٹی کی چیکنگ مہم جاری، فرائنگ فش پوائنٹس کا معائنہ کیا گیا

لاہور۔9جنوری (اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی کی چیکنگ مہم جاری ہے۔ ڈی جی کے احکامات پر پنجاب بھر میں فرائنگ فش پوائنٹس کا معائنہ کیا گیا، مجموعی طور پر481 پوائنٹس کی چیکنگ کی گئی، جن میں استعمال شدہ ناقص آئل میں فرائنگ پر2 پوائنٹس بند کر دیے گئے، مہم کے دوران153 پوائنٹس کوجرمانے عائد کیے گئے، جبکہ استعمال شدہ آئل اور ناقص مچھلی تلف کر دی گئی۔ ڈی جی فوڈ …

لاہور۔9جنوری (اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی کی چیکنگ مہم جاری ہے۔ ڈی جی کے احکامات پر پنجاب بھر میں فرائنگ فش پوائنٹس کا معائنہ کیا گیا، مجموعی طور پر481 پوائنٹس کی چیکنگ کی گئی، جن میں استعمال شدہ ناقص آئل میں فرائنگ پر2 پوائنٹس بند کر دیے گئے، مہم کے دوران153 پوائنٹس کوجرمانے عائد کیے گئے، جبکہ استعمال شدہ آئل اور ناقص مچھلی تلف کر دی گئی۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے کہا کہ ہدایات پر عمل نہ کرنے، ناقص آئل کے استعمال اور بدبودار ماحول کے باعث متعدد فش پوائنٹس کو بند کیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے واضح کیا کہ صحت بخش خوراک کی فراہمی کے لیے صوبہ بھر میں کارروائیاں جاری ہیں اور وزیر اعلی کے وژن کے مطابق عوام تک معیاری خوراک کی یقینی فراہمی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

مزید خبریں