روس کے خلاف پابندیاں سخت کرنے سے متعلق نیا قانون منظور کرنے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی، ڈونلڈ ٹر مپ

واشنگٹن ۔9جنوری (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں امید ہے کہ امریکا کو روس کے خلاف پابندیاں سخت کرنے سے متعلق نیا قانون منظور کرنے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی، تاہم اگر ضرورت پڑی تو وہ اس بل کی حمایت کے لیے تیار ہیں۔ تاس کے مطابق انہوں نے ایک انٹرویو کےدوران روس مخالف پابندیوں کے ایک نئے بل پر تبصرہ کرتے ہوئے کہامیں …

واشنگٹن ۔9جنوری (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں امید ہے کہ امریکا کو روس کے خلاف پابندیاں سخت کرنے سے متعلق نیا قانون منظور کرنے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی، تاہم اگر ضرورت پڑی تو وہ اس بل کی حمایت کے لیے تیار ہیں۔ تاس کے مطابق انہوں نے ایک انٹرویو کےدوران روس مخالف پابندیوں کے ایک نئے بل پر تبصرہ کرتے ہوئے کہامیں اس کی حمایت کرتا ہوں، مگر امید ہے کہ ہمیں ایسا نہیں کرنا پڑے گا۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ امریکا پہلے ہی روس پر سخت پابندیاں عائد کر چکا ہے۔