لاہور۔9جنوری (اے پی پی):پاکستان سپر لیگ کی نئی فرنچائز سیالکوٹ کے مالک حمزہ مجید نے کہا ہے کہ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز حاصل کرنا نہ صرف ایک اعزاز ہے بلکہ ایک بڑی ذمہ داری بھی ہے اور انہیں فخر ہے کہ وہ لیگ کی آٹھویں ٹیم کے طور پر اس سفر کا آغاز کر رہے ہیں۔جمعہ کو جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ …
ہمارا مقصد ایسی فرنچائز تیار کرنا ہے جو سیالکوٹ کے جیتنے والے جذبے اور حوصلے کی عکاس ہو، حمزہ مجید

مزید خبریں
لاہور۔9جنوری (اے پی پی):پاکستان سپر لیگ کی نئی فرنچائز سیالکوٹ کے مالک حمزہ مجید نے کہا ہے کہ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز حاصل کرنا نہ صرف ایک اعزاز ہے بلکہ ایک بڑی ذمہ داری بھی ہے اور انہیں فخر ہے کہ وہ لیگ کی آٹھویں ٹیم کے طور پر اس سفر کا آغاز کر رہے ہیں۔جمعہ کو جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے لیے ایک شاندار لمحہ ہے کہ ہم پاکستان کی اسپورٹس شناخت میں نمایاں کردار ادا کرنے والے شہر سیالکوٹ کو اس لیگ میں لے کر آ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ نہ صرف عالمی معیار کے کھیلوں کے سازو سامان کی تیاری میں مشہور ہے بلکہ کرکٹ میں بھی شاندار ورثہ رکھتا ہے،جس میں ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی ٹائٹلز شامل ہیں، یہ ٹیم سیالکوٹ کے عوام کیلئے ہے اور ان کی توانائی،جوش اور کھیل سے محبت ہی ہماری سب سے بڑی طاقت ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اس تاریخی شہر کی نمائندگی کرنے پر بے حد فخر ہے۔ہمارا مقصد ایسی فرنچائز تیار کرنا ہے جو سیالکوٹ کے جیتنے والے جذبے اور حوصلے کی عکاس ہو۔انہوں نے مذید کہا کہ ہم ایچ بی ایل پی ایس ایل انتظامیہ اور دیگر سات ٹیموں کے ساتھ قریبی تعاون کے ذریعے لیگ کی کامیابی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہیں۔حمزہ مجید کا کہنا تھا کہ حیدر آباد اور سیالکوٹ کی شمولیت کے بعد ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ ایک نئے دور میں داخل ہو گئی ہے،جس میں توسیع، مسابقت اور نئے مواقع شامل ہیں۔سیالکوٹ کے شائقین کرکٹ کے لیے یہ لمحہ نہ صرف خوشی کا باعث ہے بلکہ امید کی کرن بھی ہے کہ ان کا شہر مستقبل میں لیگ میں اپنی پہچان بنائے گا اور کھیل کے عالمی معیار کو برقرار رکھنے میں اپنا کردار ادا کرے گا۔








