انٹرکالجیٹ کرکٹ ٹورنامنٹ، ریڈر کالج سرگودھانے فتح اپنے نام کر لی

سرگودھا۔ 10 جنوری (اے پی پی):انٹرکالجیٹ کرکٹ ٹورنامنٹ، ریڈر کالج سرگودھانے شاندار فتح اپنے نام کر لی۔ تعلیمی بورڈ سرگودھا کے زیرِ اہتمام تحصیل سپورٹس کمپلیکس سرگودھا میں انٹر کالجیٹ گرلزکرکٹ ٹورنامنٹ کا کامیاب انعقاد کیا گیا، جس میں ضلع بھر کے مختلف کالجوں نے بھرپور شرکت کی۔ ٹورنامنٹ میں تیسری پوزیشن اقراء گرلز کالج نے حاصل کی، جبکہ فائنل میچ ریڈر کالج سرگودھا اور سپیریئر کالج کے درمیان کھیلا …

سرگودھا۔ 10 جنوری (اے پی پی):انٹرکالجیٹ کرکٹ ٹورنامنٹ، ریڈر کالج سرگودھانے شاندار فتح اپنے نام کر لی۔ تعلیمی بورڈ سرگودھا کے زیرِ اہتمام تحصیل سپورٹس کمپلیکس سرگودھا میں انٹر کالجیٹ گرلزکرکٹ ٹورنامنٹ کا کامیاب انعقاد کیا گیا، جس میں ضلع بھر کے مختلف کالجوں نے بھرپور شرکت کی۔ ٹورنامنٹ میں تیسری پوزیشن اقراء گرلز کالج نے حاصل کی، جبکہ فائنل میچ ریڈر کالج سرگودھا اور سپیریئر کالج کے درمیان کھیلا گیا۔ فائنل میں سپیریئر کالج نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئےمقررہ 20 اوورز میں 172 رنز کا ہدف دیا، جسے ریڈر کالج سرگودھا کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے فائنل میچ جیت لیا۔

ریڈر کالج سرگودھا کی طالبات نے پورے ٹورنامنٹ میں نظم و ضبط، ٹیم ورک اور بہترین کھیل کا مظاہرہ کر کے یہ ثابت کر دیا کہ ریڈر کالج سرگودھا نہ صرف تعلیمی میدان بلکہ کھیلوں کے میدان میں بھی نمایاں مقام رکھتا ہے۔ فتح کے بعد ریڈر کالج سرگودھا کی طالبات اور سپورٹس ڈائریکٹر جنید خان نے جیتی گئی ٹرافی اپنے چیئرمین شوکت علی کے نام منسوب کی۔اس موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس تعلیمی بورڈ سرگودھا چوہدری انیس صادق گجر نے جیتنے والی ٹیموں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کھیل طلبہ کی شخصیت سازی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے دیگر کھلاڑیوں کو مزید محنت اور لگن سے کھیلنے کی تلقین کی۔ ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین تعلیمی بورڈ و کمشنر سرگودھا شوکت علی اور سیکرٹری تعلیمی بورڈ سید ابو الحسن نقوی کے دفاتر کے دروازے کھیلوں کے فروغ کے لیے ہر وقت کھلے ہیں۔ٹورنامنٹ کے تمام انتظامی امورمحمد وقاص بٹ نےسرانجام دیے۔ اس موقع پر ریڈر کالج کے پرنسپل جنیدانور،تحصیل سپورٹس آفیسر عظمت اقبال، سینئر کرکٹر تنویر احمد مغل، میڈم صباحت بلوچ، میڈم رضیہ اور دیگر معزز شخصیات بھی موجود تھیں۔

مزید خبریں