پاکستان ہاکی فیڈریشن کا ملک بھر کے ہاکی کلبوں کی رجسٹریشن عمل دوبارہ شروع کرنے کا اعلان

لاہور۔10جنوری (اے پی پی):پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر میر طار ق حسین بگٹی نے ملک بھر کے ہاکی کلبوں کی رجسٹریشن کے عمل کو دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔تمام ہاکی کلب 10 جنوری سے 14 جنوری 2026 (رات 12 بجے) تک اپنی رجسٹریشن مکمل کر سکیں گے۔فیڈریشن کے مطابق اس توسیع کا مقصد ان تمام میل اور فی میل ہاکی کلبوں کو ایک اور موقع فراہم کرنا …

لاہور۔10جنوری (اے پی پی):پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر میر طار ق حسین بگٹی نے ملک بھر کے ہاکی کلبوں کی رجسٹریشن کے عمل کو دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔تمام ہاکی کلب 10 جنوری سے 14 جنوری 2026 (رات 12 بجے) تک اپنی رجسٹریشن مکمل کر سکیں گے۔فیڈریشن کے مطابق اس توسیع کا مقصد ان تمام میل اور فی میل ہاکی کلبوں کو ایک اور موقع فراہم کرنا ہے جو کسی وجہ سے اب تک اپنی آن لائن رجسٹریشن مکمل نہیں کر سکے تھے۔

ترجمان کے مطابق پی ایچ ایف چاہتی ہے کہ ملک کا کوئی بھی فعال کلب اس عمل سے محروم نہ رہے۔ واضع رہے یہ فیصلہ پاکستان سپورٹس بورڈ کی جانب سے دی گئی درخواست کے بعد پی ایچ ایف صدر میر طارق حسین بگٹی اور سیکرٹری جنرل اولمپیئن رانا مجاہد علی خاں نے باہمی مشاورت کے بعد کیا ہے۔صدر پی ایچ ایف کی جانب سے تمام متعلقہ کلبوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ دی گئی ڈیڈ لائن کے اندر اپنی رجسٹریشن کو ہر صورت یقینی بنائیں، مقررہ تاریخ کے بعد مزید رعایت نہیں دی جائے گی۔

مزید خبریں