آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ ،پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان وارم اپ میچ بارش کی نذر

ہرارے۔10جنوری (اے پی پی):آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ سے قبل پاکستان اور بنگلہ دیش کی انڈر 19 ٹیموں کے درمیان وارم اپ میچ بارش کی نذر ہو گیا۔ ہفتہ کو ماسونگو سپورٹس کلب میں کھیلا جانے والا میچ مسلسل بارش کے باعث مکمل نہ ہو سکا۔ میچ میں پاکستان انڈر 19 ٹیم نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش انڈر 19 کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ بنگلہ دیشی …

ہرارے۔10جنوری (اے پی پی):آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ سے قبل پاکستان اور بنگلہ دیش کی انڈر 19 ٹیموں کے درمیان وارم اپ میچ بارش کی نذر ہو گیا۔ ہفتہ کو ماسونگو سپورٹس کلب میں کھیلا جانے والا میچ مسلسل بارش کے باعث مکمل نہ ہو سکا۔

میچ میں پاکستان انڈر 19 ٹیم نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش انڈر 19 کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ بنگلہ دیشی ٹیم نے بارش سے قبل 36.3 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز اسکور کیے۔ کلام صدیقی 71 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ پاکستان کی جانب سے علی رضا نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

 

مزید خبریں